آج دونوں ٹانگوں سے محروم ہیں۔۔مداحوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے خالد سلیم موٹا زندگی کے کن مشکل دور سے گزر رہے ہیں؟

پاکستان میں ایسے فنکار گزرے ہیں اور کچھ حیات ہیں جو کبھی فلموں اور ڈراموں کے وقتوں پر عروج پر ہوا کرتے تھے مگر آج لوگوں کو ان کے بارے میں یہ تک معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں یا وہ کس حال میں ہیں۔

انہی فنکاروں میں پاکستان کے جانے مانے مشہور کامیڈین و اداکار خالد سلیم موٹا بھی آتے ہیں جن کی شاندار اداکاری لوگوں کے دلوں کو چھو جاتی تھی۔ رنگیلا، ننھا، منور کے بعد بطور کامیڈین جس اداکار نے نام کمایا وہ خالد سلیم موٹا تھے۔

پنی جسامت کی وجہ سے موٹا کہلائے جانے والے خالد سلیم موٹا نے تین سو کے قریب کام کیا۔ انہیں پاکستان کے ہر دور کے مشہور اداکار کے ساتھ اسکرین شئیر کرتے دیکھا گیا۔

مگر کیرئیر کے عروج پر وہ بیماریوں کا شکار ہوگئے اور پھر وہ گھر کی چار دویواری تک محدود ہی رہ گئے۔ اداکار خالد سلیم موٹا آج کس حال میں ہیں اور کیسی زندگی بسر کر رہے ہیں آیئے جانتے ہیں۔

خالد سلیم موٹا اس وقت زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ وہ بیماری کے باعث عارضی طور پر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ ان کی دونوں آنکھوں میں موتیا اتر آیا ہے جس کی وجہ سے انہیں دیکھنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

اس کے علاوہ ان کی کی دونوں ٹانگیں کٹ چکی ہیں اور کافی عرصے سے معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ دہائیوں اسکرین پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے خالد سلیم موٹا کو جب اپنے لوگوں کی ضرورت پڑی تو کوئی بھی ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ حکومت نے بھی ان کی کوئی خیر خبر نہیں لی اور نہ ہی انڈسٹری میں سے کسی نے سینئیر فنکار کے بارے میں پوچھنا گوارا کیا۔

خالد سلیم موٹا کے پانچ بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ بیٹے اپنا خاندانی کاروبار چلا رہے ہیں۔ خالد سلیم موٹا اپنے بچوں کے ساتھ اپنے آبائی شہر فیصل آباد میں مقیم ہیں۔ خالد سلیم کے بچے کاروبار سے وابستہ ہیں اور انہیں مالی طور پر کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔

شوگر کی وجہ سے اداکار کی دونوں ٹانگیں کٹ چکی ہیں مگر آج بھی وہ اپنی زندگی کیسے بہت خوش ہیں۔ خالد سلیم موٹا اللہ کے بہت قریب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے نماز کی ادائیگی کو اپنا معمول بنایا ہوا ہے اور روزانہ قرآن پاک کی تلاوت بھی کرتے ہیں۔

جانیئے خالد سلیم موٹا کے بارے میں مزید دلچسپ باتیں نیچے دی گئی ویڈیو میں۔

Saleem Mota Dono Tango Se Mehroom Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saleem Mota Dono Tango Se Mehroom Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saleem Mota Dono Tango Se Mehroom Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3182 Views   |   23 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آج دونوں ٹانگوں سے محروم ہیں۔۔مداحوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے خالد سلیم موٹا زندگی کے کن مشکل دور سے گزر رہے ہیں؟

آج دونوں ٹانگوں سے محروم ہیں۔۔مداحوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے خالد سلیم موٹا زندگی کے کن مشکل دور سے گزر رہے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آج دونوں ٹانگوں سے محروم ہیں۔۔مداحوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے خالد سلیم موٹا زندگی کے کن مشکل دور سے گزر رہے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔