پارلر میں ہزاروں خرچ کرتی ہیں تو ایک بار یہ ماسک بھی آزما لیں۔۔ داغ دھبے ہوں یا دھوپ میں جلد جھلس جائے! ڈاکٹر بلقیس کا بتایا یہ ماسک آپ کے لئے

خواتین اپنے حسن کو چار چاند لگانے ہر ماہ پارلر میں ہزاروں روپے خرچ کرتی ہیں مگر کچھ قدرتی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو کم پیسوں میں چہرے کو وہی چمک دے سکتی ہیں جو پارلر کی مہنگی ٹریٹمینٹس دیتی ہیں۔ سب سے اچھی بات ان چیزوں کے قدرتی ہونے کی وجہ سے کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہوتے۔ ایسا ہی ایک شاندار سا اسکرب اور فیس ماسک ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں جس کے بارے میں ڈاکٹر بلقیس کا کہنا ہے کہ یہ رنگت نکھارے گا بھی اور داغ دھبے بھی صاف کرے گا۔

اسکرب بنانے کا طریقہ

4 ،5اخروٹ کی گریاں لے کر باریک گرائینڈ کرلیں۔ 1 بڑا چمچ پسی ہوئی ملتانی مٹی، 1 بڑا چمچ چھنا ہوا بیسن اور 1 چمچ صندل کا برادہ لے کر ملا لیں۔ اس میں اتنا عرق گلاب ڈالیں کہ لیپ تیار ہوجائے۔

استعمال کا طریقہ

بہترین نتائج کے لئے اس لیپ کو رات کو چہرے، گردن اور ہاتھ پر لگائیں۔ 10 منٹ بعد اسکرپ کر کے اچھے سے جلد پر ملیں اور پھر سوجائیں۔ صبح اٹھ کر چہرہ تازے پانی سے دھو لیں۔ یہ دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کو نئی زندگی بخشنے کے ساتھ رنگت نکھارے گا اور داغ دھبے بھے دور کرے گا۔

نوٹ

واضح رہے کہ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو پھر ماسک میں ملتانی مٹی شامل نہ کریں۔

Dagh Dhabby Door Karne Ke Liye Mask

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Dagh Dhabby Door Karne Ke Liye Mask and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dagh Dhabby Door Karne Ke Liye Mask to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3902 Views   |   13 Mar 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پارلر میں ہزاروں خرچ کرتی ہیں تو ایک بار یہ ماسک بھی آزما لیں۔۔ داغ دھبے ہوں یا دھوپ میں جلد جھلس جائے! ڈاکٹر بلقیس کا بتایا یہ ماسک آپ کے لئے

پارلر میں ہزاروں خرچ کرتی ہیں تو ایک بار یہ ماسک بھی آزما لیں۔۔ داغ دھبے ہوں یا دھوپ میں جلد جھلس جائے! ڈاکٹر بلقیس کا بتایا یہ ماسک آپ کے لئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پارلر میں ہزاروں خرچ کرتی ہیں تو ایک بار یہ ماسک بھی آزما لیں۔۔ داغ دھبے ہوں یا دھوپ میں جلد جھلس جائے! ڈاکٹر بلقیس کا بتایا یہ ماسک آپ کے لئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔