کینو کے چھلکے پانی میں کیوں ڈالنے چاہیں؟ کوڑے میں پھینکے جانے والے چھلکوں کے 5 زبردست استعمال جو کریں ہزاروں روپے کی بچت

اب کینو کا موسم جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس رسیلے پھل کے شوقین افراد زیادہ سے زیادہ کینو کھا رہے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اپنے پسندیدہ پھل کے چھلکوں کے فائدوں کے بارے میں بتائیں جو آپ کے کئی کام آسکتے ہیں۔

کینو کے چھلکوں کے منفرد استعمال

مائیکرو ویو اون کھولتے ہی عجیب سی بو ناک سے ٹکراتی ہے جو پرانے کھانوں کی ہوتی ہے۔ اسے ختم کرنے کے لئے کینو کے چھلکے کا ٹکڑا لے کر ایک منٹ کے لئے اون چلادیں۔ یہ چھلکا ساری ناگوار بو جذب کرلے گا اور کینو کی خوشبو پورے اون میں پھیل جائے گی۔ چھلکوں میں پانی ڈال کر بھی اون میں رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔

کینو کے چھلکوں کو پیس کر ائیر ٹائٹ باکس میں بھر لیں اور دہی یا دودھ میں ملا کر جلد پر لگائیں۔ وٹامن سی سے بھرپور یہ ماسک جلد کو جگمگا کر رکھ دے گا۔

کینو کے فائدے پورے سال حاصل کرنے چاہتے ہیں تو اس کے چھلکوں کو سکھا کر ائیر ٹائٹ جار میں رکھ دیں۔ روزانہ چھلکوں کا قہوہ بنا کر پئیں اس سے جسم میں وٹامن سی کی کمی نہیں ہوگی اس کے علاوہ یہ قوت مدافعت اور نظام انہظام کے لئے بہترین ہے۔

کینو کے چھلکوں سے چولہے بہت اچھی طرح صاف ہوتے ہیں کیوں کہ یہ تمام چکنائی اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چھلکوں کا پاؤڈر ہلکے سے سرف میں ملا کر چولہے میں ڈالیں۔ تمام چکنائی نکل جائے گی۔

کینو کے چھلکوں کو پانی میں ابال کر تھوڑی دیر پکائیں۔ ٹھنڈا کر کے چھان کر اسپرے بوتل میں رکھ دیں۔ یہ اسپرے باورچی خانے اور غسل خانے کے لئے بھی بہترین ہے کیوں کہ اس سے کیڑے بھاگیں گے اور بھینی بھینی خوشبو پھیل جائے گی۔

Keenu Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Keenu Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Keenu Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1631 Views   |   11 Mar 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

کینو کے چھلکے پانی میں کیوں ڈالنے چاہیں؟ کوڑے میں پھینکے جانے والے چھلکوں کے 5 زبردست استعمال جو کریں ہزاروں روپے کی بچت

کینو کے چھلکے پانی میں کیوں ڈالنے چاہیں؟ کوڑے میں پھینکے جانے والے چھلکوں کے 5 زبردست استعمال جو کریں ہزاروں روپے کی بچت ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینو کے چھلکے پانی میں کیوں ڈالنے چاہیں؟ کوڑے میں پھینکے جانے والے چھلکوں کے 5 زبردست استعمال جو کریں ہزاروں روپے کی بچت سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔