جانور کیسے پتہ لگاتے ہیں کہ کھانے کا وقت ہوگیا ہے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

جس طرح ہم انسانوں نے کھانے کا وقت مقرر کیا ہوتا ہے ویسے ہی جانوروں کے بھی کھانے کا وقت ہوتا ہے جس حوالے سے سائنسدانوں نے پتہ لگایا ہے۔

جاپان میں محققین کی جانب سے جانوروں کے جسم میں اُن مالیکیولر میکینزم کے راز سے پردہ اٹھایا ہے جو کھانے کے اوقات شیڈول کرتے ہیں۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے محققین نے پھلوں کی مکھیوں کا استعمال کرتے ہوئے مطالعہ کیا ہے تاکہ روزمرہ کھانے کے ضابطوں کو آسانی سے سمجھا جاسکے۔

ماہرین نے دریافت کیا کہ quasimodo (کیو ایس ایم) جین روشنی/تاریک اوقات کے ساتھ خوراک کو ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےلیکن یہ مسلسل اندھیرے کے وقت میں موثر نہیں ہوتا۔

محققین نے دیکھا کہ مسلسل اندھیرے والے اوقات میں پھر کیو ایس ایم کی جگہ دو جینز کلاک (clk) اور سائیکل (cycle) کھانے کے معمولات کو برقرار رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ اعصابی خلیوں کے اندر موجود دیگر سائیکل جینز بھی مخصوص معمول کے اوقات کو دن رات کی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہیں۔

محققین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان مالیکیولر مکینزم کو سمجھنا جو کھانے کے معمولات کو کنٹرول کرتے ہیں، جانوروں کے رویےاور انسانی طرز عمل کے بارے میں ہماری سمجھ میں اضافہ کرتے ہیں۔

How Do Animals Know When Its Time To Eat

Discover a variety of News articles on our page, including topics like How Do Animals Know When Its Time To Eat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How Do Animals Know When Its Time To Eat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   661 Views   |   17 Nov 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 11 October 2024)

جانور کیسے پتہ لگاتے ہیں کہ کھانے کا وقت ہوگیا ہے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

جانور کیسے پتہ لگاتے ہیں کہ کھانے کا وقت ہوگیا ہے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جانور کیسے پتہ لگاتے ہیں کہ کھانے کا وقت ہوگیا ہے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔