کہیں آپ بھی یہ غلطی تو نہیں کر رہے ؟ ان 4 پھلوں کے بیج ہرگز نہ کھائیں، ان کے بیج انسان کی موت کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔۔۔۔

اکثر پھل ایسے ہیں کہ جن کے بیج اگر کھا لئے جائیں تو ان سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا بلکہ کچھ بیج تو آپ کے لئے فائدہ مند بھی کہلائے جا سکتے ہیں۔ صحت مند رہنے کے لئے ڈاکٹرز آپ کو پھل اور سبزیاں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ فائدہ مند بیجوں میں کھیرا، تربوز، خربوزہ اور اسی طرح کے کچھ دوسرے پھل موجود ہیں ، لیکن ایسے ہی کچھ پھل بھی موجود ہیں کہ اگر جن کے بیج کھا لئے جائیں تو یہ صحت کے لئے انتہائی مضر ہوتےہیں۔ ایسی حالت میں ان کے بیج کھانے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔

1۔ سیب

سیب کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں۔ یہ سب سے زیادہ غذائیت سے بھرپور پھلوں میں سے ایک ہے۔ لیکن سیب کے بیج صحت کے لیے مہلک ثابت ہوتے ہیں۔ سیب کے بیجوں میں سائینائیڈ پایا جاتا ہے جو کہ صحت کے لیے انتہائی مضرہے۔ اس لیے سیب کے بیج کبھی نہیں کھانا چاہیے۔ سیب کے بیجوں کو اچھی طرح سےصاف کردیں، اس کے بعد ہی اسے اچھی طرح چبا کر کھائیں۔ سیب کے بیج کھانے سے چکر آنا، سردرد، پیٹ میں درد، قے اور کمزوری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ 200 سیبوں کے بیج کسی بھی انسان کی موت کا سبب بن سکتے ہیں۔۔

2۔ آڑو اور بیر

آڑو اور بیر کے بیجوں کو اپنی خوراک کا ہرگز حصہ نہ بنائیں۔ آپ کسی بھی موسم میں آڑو اور بیر کھا سکتے ہیں۔ لیکن اس کے بیج بالکل نہیں کھانا چاہیے۔ اس کے بیج جسم میں بہت سے مضرصحت اثرات پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

3۔ چیری

سیب کی طرح چیری کے بیج بھی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ ان بیجوں میں امیگڈالین نامی مادہ ہوتا ہے، جو بیجوں کو نگلنے پر ہائیڈروجن سائینائیڈ میں بدل جاتا ہے۔ جوکہ آپ کی صحت کو بہت سے نقصان پہنچا سکتا ہے۔ چیری کے بیج زیادہ مقدار میں کھانے سے جسم میں زہر بھر سکتا ہے۔ تو آپ صرف چیری کھائیں، اس کے بیج پھینک دیں۔

4۔ خوبانی

خوبانی کے بیج بھی بالکل نہیں کھانا چاہیے۔ سیب کے بیجوں کی طرح خوبانی کے بیج بھی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ آپ خوبانی کھا سکتے ہیں، کیونکہ یہ لذیذ اورغذائیت سے بھرپور ہے۔ خوبانی کے بیج گٹھلی کی شکل میں ہوتے ہیں، اسے غلطی سے بھی نہیں کھانا چاہیے۔ اس کا بادام نقصان دہ ہوتا ہے اس لئے اسے کھانے سے گریز کریں۔

In Phalon Ke Beej Na Khayen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like In Phalon Ke Beej Na Khayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for In Phalon Ke Beej Na Khayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Noman  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3513 Views   |   20 Jun 2022
About the Author:

Noman is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Noman is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

کہیں آپ بھی یہ غلطی تو نہیں کر رہے ؟ ان 4 پھلوں کے بیج ہرگز نہ کھائیں، ان کے بیج انسان کی موت کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔۔۔۔

کہیں آپ بھی یہ غلطی تو نہیں کر رہے ؟ ان 4 پھلوں کے بیج ہرگز نہ کھائیں، ان کے بیج انسان کی موت کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہیں آپ بھی یہ غلطی تو نہیں کر رہے ؟ ان 4 پھلوں کے بیج ہرگز نہ کھائیں، ان کے بیج انسان کی موت کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔