مری والوں نے تو عوام کے ساتھ برا کیا ہی لیکن قوم کے ہیرو پولیس والوں نے اس موقعے پر کسی کو بھی اکیلا نہیں چھوڑا۔
اب سوشل میڈیا پر کافی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ مری پولیس کے ڈی ایس پی کیسے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور 48 گھنٹوں سے زائد سوئے نہیں۔
اس گمنا ہیرو کا نام ڈی ۔اسی۔پی مری اجمل ستی ہے جو مری کی یخ بستہ سردی میں بھی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا کبھی ہمیں یہ خود گاڑیوں کو دھکے لگاتے نظر آئے۔
تو کبھی خود ہی راستے خود ہی صاف کرتے رہے تاکہ اس ظالم برف سے لوگ نکل سکیں۔ نہیں برف میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو بھی کرتے رہے۔
اس کے علاوہ زیادہ برف پڑنے سے جب نظام مواصلات درہم برہم تھا تو یہ اعلانات بھی کرتے رہے کہ مری کی طرف عوام نہ آئے کیونکہ یہاں کے حالات اب کچھ زیادہ ٹھیک نہیں۔
مزید یہ کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے عوام کو یوں مرتا دیکھ کر ان کے اپنے چہرے پر بھی شدید پریشانی ہے۔
لیکن وہ اس حالات میں بھی اپنے عصاب کو قابو میں رکھے ہوئے ہیں اور لوگوں کی ہر طرح کی مدد کر رہے ہیں۔ مری کے اس افسوسناک واقعے میں تے تقریباََ 21 افراد اس دنیا سے کوچ کر گئے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Naik Officer Kon Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naik Officer Kon Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.