دودھ میں پیاز ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اکثر لوگ اسکا استعمال ساتھ میں کیسے کرتے ہیں

کھانے کے کچھ جوڑے بہت کم ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں معلوم نہیں ہوتا اور جب سنتے ہیں تو عجیب بھی لگتا ہے کہ اسے کیسے کھایا یا پیا جاسکتا ہے، ایسا ہی ایک جوڑا پیاز کے ساتھ دودھ کا استعمال ہے جو شاید ہی آپ نے کہیں سنا ہوگا۔ کیونکہ ایسڈ والی غذاؤں کے ساتھ دودھ صرف دہی جمانے کے کام آتا ہے اور پیاز میں بھی ایسڈ یعنی تیزابیت ہوتی ہے۔

اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا پیاز کے ساتھ دودھ پینا یا پیاز اور دودھ کو ایک ساتھ استعمال کرنا ٹھیک ہے؟

۔ پیاز کے ساتھ دودھ پینا بالکل ٹھیک ہے۔ پیاز اور دودھ کو عام طور پر مختلف پکائی جانے والی ترکیبوں میں ایک ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
دیگر کھانوں کے مقابلے دودھ میں کیلشیم نسبتاً زیادہ ہوتا ہے، اور جیسا کہ آپ نے سنا ہوگا کہ دودھ آپ کی ہڈیوں کے لیے اچھا ہے۔ کھانوں میں اکثر خواتین پانی کے ساتھ دودھ بھی شامل کرتی ہیں جس سے کھانا کریمی اور ذائقہ دار بنتا ہے۔
۔ دودھ کو عام طور پر پیاز کی رِنگز بنانے میں استعمال ہونے والے بیٹر میں شامل کیا جاتا ہے۔
۔ پیاز کی رنگز بناتے وقت اگر آٹے/ میدے میں دودھ ڈال دیا جائے تو بیٹر اچھے سے پیاز سے چپک جاتا ہے اور فرائی کرتے وقت اسے برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، ساتھ ہی ایک کریمی ذائقہ بھی شامل دیتا ہے۔

دودھ پیاز پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے اور کیا پیاز اور دودھ کو ایک ساتھ پینا آپ کے لیے نقصان دہ ہے؟

۔ زیادہ تر لوگ کچے یا پکے ہوئے پیاز کے ساتھ دودھ پینے کے خیال سے گھبراتے ہیں کیونکہ دو مختلف ساختیں منہ میں مضحکہ خیز محسوس ہوتی ہیں اور ذائقہ اچھا نہیں لگتا۔
۔ دودھ پیاز پر کوئی برے اثرات مرتب نہیں کرتا۔
۔ پیاز اتنی تیزابیت والی نہیں ہوتی کہ دودھ کی دہی جما دے۔ کیونکہ پیاز میں موجود ایسڈ اتنا نہیں ہوتا کہ وہ دودھ کے ساتھ مل کر کیمیائی رد عمل پیدا کرئے۔
۔لیکن بعض اوقات پیاز اور دودھ کا ساتھ استعمال کمزور معدے والے افراد کے معدے کی خرابی جیسے کہ پیٹ درد یا موشن وغیرہ کا باعث بن جاتا ہے۔
کچھ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ پیاز، دودھ، اور شہد یا لہسن جیسی دیگر اشیاء کو ملا کر پینا صحت بخش مشروب ہے۔ تو ان لوگوں کو ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ آپ ان چیزوں کو عام پکوانوں میں الگ الگ شامل کرکے کھائیں بجائے ایک ساتھ ملا کر۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1304 Views   |   18 Aug 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about دودھ میں پیاز ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اکثر لوگ اسکا استعمال ساتھ میں کیسے کرتے ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (دودھ میں پیاز ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اکثر لوگ اسکا استعمال ساتھ میں کیسے کرتے ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.