پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما زخمی ہوئے ہیں۔ خان صاحب کو ٹانگ میں گولی لگی جبکہ فیصل جاوید شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
مبینہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر خان صاحب کو ہسپتاللے جانے، حملہ آور کی گولی مارنے اور فیصل جاوید کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
عمران خان کو تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈی ایچ کیو ہسپتال لے گئے ہیں۔ واقعے کے بعد عوام میں شدید بھگ دڑ مچ گئی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گولی ضرور لگی ہے، تاہم وہ اب خطرے سے محفوظ ہیں۔