موسمی سے جِلد کی چمک دمک بڑھائیں ۔۔ جانیئے موسمی فیس پیک بنانے اور استعمال کرنے کا بہترین طریقہ جو دے آپ کی جلد کو ایک خوبصورت احساس

موسمی کو ’سویٹ لائم‘ بھی کہا جاتا ہے اس کا ذائقہ کھٹا اور میٹھا ہوتا ہے یہ کھانے میں لذیذ اور صحت سے بھرپور ہوتی ہے، لیموں، موسمی، کینو، چکوترہ اور اس قسم کے نہ جانے کتنے ہی رس دار پھل ہیں، جو ’’وٹامن سی‘‘ کی وافر مقدار اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کی جسمانی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان پھلوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ چہرے پر لگانے سے بھی خوبصورتی سے جُڑے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، موسمی جیسا رس دار پھل نہ صرف صحت کے لئے بلکہ جلد کے لئے بھی بےحد مفید ہے، آیئے موسمی کا ماسک بنانے اور لگانے کا طریقہ آپ کو بتاتے ہیں۔

موسمی کا فیس پیک بنانے کا طریقہ

• اجزاء

آدھا کھانے کا چمچ۔۔۔ موسمی کا جوس
ایک کھانے کا چمچ۔۔۔ کیلے کا پیسٹ
ایک کھانے کا چمچ۔۔۔ کھیرے کا جوس
ایک کھانے کا چمچ۔۔۔ وٹامن ای جیل

• ترکیب

ان چاروں اجزا ء کو ایک پیالے میں ایسے مکس کریں کہ ایک ہموار آمیزہ بن جائے، اس پیسٹ کو تین سے چار منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں، پھر اس کو روئی یا کاٹن پیڈ کی مدد سے پورے چہرے پر لگائیں اسے آپ ہلکے دور کرنے کے لئے اپنی آنکھوں کے نیچے بھی لگا سکتے ہیں، اسے بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں، کچھ سیکنڈز مساج کرنے کے بعد اسے پانی سے دھو لیں ہفتے میں کم سے کم 3 مرتبہ یہ ماسک ضرور لگائیں تاکہ بہترین نتائج حاصل ہوں سکیں۔ ایک سے 2 مرتبہ استعمال کرنے پر آپ خود محسوس کریں گی کہ گھر میں بنایا گیا یہ پیسٹ کس طرح بآسانی آپ کی آنکھوں کے حلقوں کو ٹھیک کرتا ہے اور آپ کے چہرے کی جِلد کو نئی چمک دیتا ہے۔

موسمی کا فیس پیک استعمال کرنے کے فوائد-

موسمی میں کافی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور اس میں موجود سِٹرک ایسڈ ایک زبردست کلینزنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، اس سے جلد کے کھلے مسام بند ہو جاتے ہیں اور یہ گہرائی سے جلد سے مٹی اور آئل صاف کر دیتا ہے۔
آپ موسمی کے دو ٹکڑے کریں اور ایک حصے کو آرام سے اپنے گال پر گول گول گھما کر ملیں یہ عمل سات سے آٹھ منٹ تک دہرائیں اور پھر پانی سے منہ دھو لیں، اب چہرے پر عرقِ گلاب چھڑک لیں، آپ کی جلد ترو تازہ اور چمکدار ہو جائے گی۔
آنکھوں کے گرد حلقوں یا چہرے پر موجود دانوں کے سرخ نشانات سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی موسمی بہت آزمودہ ہے، آپ موسمی سے تیار کردہ پیسٹ آنکھوں کے گرد اور پورے چہرے پر لگائیں پھر نتیجہ دیکھیں۔

Mosammi Face Pack

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Mosammi Face Pack and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mosammi Face Pack to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2986 Views   |   29 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

موسمی سے جِلد کی چمک دمک بڑھائیں ۔۔ جانیئے موسمی فیس پیک بنانے اور استعمال کرنے کا بہترین طریقہ جو دے آپ کی جلد کو ایک خوبصورت احساس

موسمی سے جِلد کی چمک دمک بڑھائیں ۔۔ جانیئے موسمی فیس پیک بنانے اور استعمال کرنے کا بہترین طریقہ جو دے آپ کی جلد کو ایک خوبصورت احساس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موسمی سے جِلد کی چمک دمک بڑھائیں ۔۔ جانیئے موسمی فیس پیک بنانے اور استعمال کرنے کا بہترین طریقہ جو دے آپ کی جلد کو ایک خوبصورت احساس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔