میں نے خود خلیل الرحمٰن کی فلم چھوڑی تھی.. ایمان علی کون سے 2 مرد اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں؟

"مجھے کسی نے نہیں نکالا تھا بلکہ میں نے خود ہمایوں سعید کی فلم کی شوٹنگ سے صرف 3 دن پہلے فلم سے انکار کردیا تھا. وہ فلم خلیل الرحمٰن قمر کی لکھی ہوئی تھی"

یہ الفاظ اداکارہ ایمان علی نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کے دوران کہے. ایمان علی اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے کام نہ کرنے کے باوجود خبروں کا حصہ رہتی ہیں.

اگرچہ بات کرتے ہوئے ایمان نے فلم کا نام تو نہیں لیا لیکن میڈیا کے مطابق وہ بلاک بسٹر فلم "میں پنجاب نہیں جاؤں گی" کی بات کررہی ہیں جو بعد میں مہوش حیات نے کی اور فلم ہٹ ثابت ہوئی. اس بارے میں لکھاری خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ ایمان علی کو فلم سے انھوں نے نکالا تھا جبکہ ایمان کہتی ہیں کہ کہانی سے اختلاف کی وجہ سے انھوں نے خود فلم چھوڑ دی تھی.

ایمان علی نے فرحان سعید کو سب سے بہترین معاون اداکار قرار دیا جبکہ کسی کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ وہ دو اداکاروں کے ساتھ کبھی دوبارہ کام نہیں کرنا چاہیں گی اور ان کے نام انگریزی حرف ایف سے شروع ہوتے ہیں. جب میزبان نے فہد مصطفیٰ اور فیروز خان کا نام لیا تو ایمان علی ہنس پڑیں.

اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کے ساتھ کام کریں گی لیکن بس ایک مخصوص رائٹر نے اسکرپٹ نہ لکھا ہو. اگرچہ لکھاری کا نام تو ایمان نے نہیں بتایا لیکن غالب گمان ہے کہ وہ خلیل الرحمٰن قمر کی ہی بات کررہی تھیں.

Iman Ali Interview In Gup Shup

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Iman Ali Interview In Gup Shup and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iman Ali Interview In Gup Shup to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1205 Views   |   05 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

میں نے خود خلیل الرحمٰن کی فلم چھوڑی تھی.. ایمان علی کون سے 2 مرد اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں؟

میں نے خود خلیل الرحمٰن کی فلم چھوڑی تھی.. ایمان علی کون سے 2 مرد اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں نے خود خلیل الرحمٰن کی فلم چھوڑی تھی.. ایمان علی کون سے 2 مرد اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔