بیٹا دوبارہ آ جائے گا لیکن ۔۔ آئی فون خریدنے کیلئے والدین نے 8 ماہ کے بیٹے کو کیوں بیچ دیا؟

والدین نے آئی فون کے لیے آٹھ ماہ کے بیٹے کو بیچ دیا۔ بھارتی صوبے مغربی بنگال میں ایک جوڑے نے آئی فون 14خریدنے کے لیے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے کو بیچ دیا۔ اس سے بھی زیادہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ اس جوڑے نے پہلے اپنی سات سالہ بیٹی کو بھی بیچنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کے مطابق جئے دیو اور اس کی اہلیہ ساتھی گھوش نے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے کو اس لیے فروخت کردیا کہ اس سے ملنے والی رقم سے آئی فون 14خرید سکیں اور ریاست بھر کا سفر کرنے کے دوران انسٹا گرام ریل بناسکیں۔ واقعے کی خبر لوگوں میں ایسی پھیلی کہ محلے والوں کو شک ہوا کہ اتنے غریب خاندان کے پاس اتنا مہنگا فون کیسے آیا؟

انہوں نے دیکھا کہ ان دونوں کا آٹھ ماہ کا بیٹا پچھلے کچھ دنوں سے لاپتہ تھا لیکن اس کے باوجود اس جوڑے کے چہرے پر کسی طرح کی پریشانی دکھائی نہیں دے رہی تھی بلکہ یہ دونوں مطمئن نظر آرہے تھے۔ اپنے پڑوسیوں کو ایک نیا آئی فون 14 دکھایا جس کی قیمت تقریباً70000روپے تھی۔ چونکہ ان دنوں کی آمدنی بہت معمولی ہے اور ماضی میں یہ مالی مشکلات سے دوچار بھی رہ چکے تھے ایسے میں ان کے پاس آئی فون14 کی موجودگی نے پڑوسیوں کو شبہے میں ڈال دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پڑوسیوں نے میاں بیوی سے ان کے بچے کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ بیٹا ایک رشتے دار کے پاس ہے۔

پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ ایک دوسری خاتون سے بچے کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ اس جوڑے نے اس سے قبل اپنی سات سالہ بیٹی کو بھی فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔

Baby Sold For Iphone

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Baby Sold For Iphone and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baby Sold For Iphone to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   4125 Views   |   28 Jul 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 January 2025)

بیٹا دوبارہ آ جائے گا لیکن ۔۔ آئی فون خریدنے کیلئے والدین نے 8 ماہ کے بیٹے کو کیوں بیچ دیا؟

بیٹا دوبارہ آ جائے گا لیکن ۔۔ آئی فون خریدنے کیلئے والدین نے 8 ماہ کے بیٹے کو کیوں بیچ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹا دوبارہ آ جائے گا لیکن ۔۔ آئی فون خریدنے کیلئے والدین نے 8 ماہ کے بیٹے کو کیوں بیچ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔