امجد صابری بغیر بتائے میرا رشتہ لے گئے، پھر۔۔ سعود کی شادی سے پہلے کتنا ہنگامہ ہوا؟ اداکار نے سب بتا دیا

Saud Shares His Funny Proposal Story

سعود قاسم نے حالیہ انٹرویو میں، جو انہوں نے اُشنا شاہ کے شو آفٹر آورز میں دیا، اپنی شادی کی دلچسپ کہانی سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک پروگرام میں ان کی بہن نے پہلی بار جویریہ کو دیکھا اور انہیں دکھایا۔ اُس وقت انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ جویریہ بھی ٹی وی اداکارہ ہیں۔

سعود نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ اس تقریب میں اداکار جان ریمبو بھی موجود تھے، اور جب انہوں نے جویریہ کی طرف اشارہ کیا تو ریمبو نے غلطی سے سینئر اداکارہ غزالہ جاوید کو دیکھ لیا، کیونکہ دونوں نے سیاہ لباس پہنا تھا۔ ریمبو فوراً بولے، تم پاگل ہو گئے ہو؟ کیا اس سے شادی کرو گے؟ سعود نے ہنستے ہوئے پوچھا، اس میں کیا برائی ہے؟ لیکن پھر جب اصل جویریہ کو دکھایا تو تو وہ خوش ہوئے اور کہا، اب ٹھیک ہے۔

کچھ دن بعد امجد صابری مجھ سے ملنے آئے اور پوچھا کہ کس لڑکی کو پسند کیا ہے، میرے بتانے پر وہ بغیر کچھ کہے جویریہ کے گھر میرا رشتہ لے کر پہنچ گئے، پھر میرے بریگیڈیئر دوست حارث نواز بھی اسی مقصد کے لیے ان کے گھر جا پہنچے۔ آخرکار اس سلسلے کو روکنے کے لیئے میں، ریمبو، اور شان آدھی رات کولاہور جا پہنچے اور سیدھا جویریہ کے گھر باقاعدہ رشتہ لے کر گئے۔

ان کی شادی کی کہانی سن کر میزبان اشنا شاہ بھی حیران رہ گئیں اور کہنے لگیں یہ تو بلکل فلمی سین کی طرح ہوگیا، جس پر سعود ہنس دیئے۔

شادی کے بعد کی زندگی پر بات کرتے ہوئے سعود نے کہا، ہماری شادی کو بیس سال ہو چکے ہیں۔ کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہی ہے کہ جب ایک غصے میں ہو تو دوسرا خاموش رہے اور یہ اصول مرد اور عورت دونوں پر لاگو ہوتا ہے۔ ان کے مطابق، بچوں کے آنے کے بعد ترجیحات خود بخود بدل جاتی ہیں اور زندگی کا توازن قائم ہو جاتا ہے۔

Saud Shares His Funny Proposal Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saud Shares His Funny Proposal Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saud Shares His Funny Proposal Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   52 Views   |   23 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 September 2025)

امجد صابری بغیر بتائے میرا رشتہ لے گئے، پھر۔۔ سعود کی شادی سے پہلے کتنا ہنگامہ ہوا؟ اداکار نے سب بتا دیا

امجد صابری بغیر بتائے میرا رشتہ لے گئے، پھر۔۔ سعود کی شادی سے پہلے کتنا ہنگامہ ہوا؟ اداکار نے سب بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امجد صابری بغیر بتائے میرا رشتہ لے گئے، پھر۔۔ سعود کی شادی سے پہلے کتنا ہنگامہ ہوا؟ اداکار نے سب بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts