Aamina Sheikh Opens Up About Her Divorce And Second Marriage
شوبز کی چکا چوند سے غائب رہنے والی باوقار اداکارہ آمنہ شیخ نے برسوں بعد خاموشی توڑی اور اپنی زندگی کے ایسے باب کھولے جو نہ صرف جذباتی ہیں بلکہ ہمت اور خودداری کی مثال بھی ہیں۔
وہ کہتی ہیں، زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب سب کچھ بدل گیا۔ شادی ٹوٹ گئی، گود میں بچی تھی، اور دل و ذہن انتشار کا شکار تھے۔ مجھے وقت چاہیے تھا — خود کو سنبھالنے کا، سوچنے کا اور دوبارہ مضبوط ہونے کا۔ امریکہ جانا آسان تھا، کیونکہ میں اور میری بیٹی وہاں کے شہری تھے، اور میرا خاندان بھی وہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میڈیا کی توجہ، سوالات اور منفی فضا سے بچنے کے لیے خاموشی اختیار کرنا ضروری تھی۔ میری ذاتی زندگی اتنی زیادہ سامنے آچکی تھی کہ سانس لینا بھی مشکل لگتا تھا۔ اس لیے پیچھے ہٹنا ہی واحد راستہ تھا۔ میری بیٹی میری پہلی ذمہ داری تھی، نہ کہ شہرت یا لوگوں کی توقعات۔
آمنہ نے اپنی بچی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے فیصلے کی بھی وضاحت کی، میں اپنی فیملی کو کسی شہرت یا لائکس کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہتی۔ نہ کوئی پرائیویٹ اکاؤنٹ ہے، نہ تصویریں — کیونکہ اس میں رسک بھی ہے اور دلچسپی بھی نہیں۔ میرا کام میرا پہچان ہے، نہ کہ میری ذاتی زندگی۔
امریکہ میں کچھ وقت گزارنے کے بعد وہ دبئی شفٹ ہوئیں، جہاں وقت اور خاندان کی رہنمائی نے انہیں زندگی نئے سرے سے شروع کرنے کا حوصلہ دیا۔
آمنہ کے مطابق، دوسری شادی کوئی جذباتی فیصلہ نہیں تھا، بلکہ سوچ سمجھ کر، دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے کیا گیا قدم تھا۔
سات سال کے وقفے کے بعد انہوں نے ڈرامہ کیس نمبر 9 کے ذریعے فن کی دنیا میں واپسی کی تو مداحوں نے ایک بار پھر ان کی پرفارمنس کو سراہا۔
آمنہ شیخ کی کہانی صرف ایک فنکار کی واپسی نہیں، بلکہ ایک ایسی عورت کی روداد ہے جس نے ٹوٹ کر بکھرنے کے بجائے خود کو دوبارہ تراشا، خاموشی میں اپنے زخم بھرے، اور عزت و وقار کے ساتھ آگے بڑھی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aamina Sheikh Opens Up About Her Divorce And Second Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aamina Sheikh Opens Up About Her Divorce And Second Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.