میرے بچے نماز پڑھتے ہیں اور روزہ بھی رکھتے ہیں۔۔ عیسائی ہونے کے باوجود سنیتا مارشل بچوں کی تربیت اسلامی انداز میں کیوں کرنا پسند کرتی ہیں؟

“میرے بچے نماز پڑھتے ہیں، قرآن پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں اور میں بہت خوش ہوں کہ وہ مسلمان ہیں۔ یہ بات ہم نے شادی سے پہلے ہی طے کرلی تھی کہ بچوں کو مسلمان ہی ہونا ہے“

یہ کہنا ہے ملک کی معروف ماڈل اور اب اداکارہ سنیتا مارشل کا۔ سنیتا کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے البتہ انھوں نے ١٥ سال پہلے ماڈل حسن احمد سے پسند کی شادی کی تھی۔ اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ سنیتا اپنے مذہب پر قائم رہیں اور شادی کو بھی بخوبی نبھایا۔ حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں سنیتا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ

“اگرچہ آج کل ٹرینڈ ہے کہ میاں بیوی اگر مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہوں تو بچوں کو کہا جاتا ہے کہ وہ بڑے ہو کر اپنی مرضی کا مذہب چن لیں لیکن مجھے یہ ٹھیک نہیں لگتا۔ بچے باپ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔ پاکستان میں رہتے ہیں اس لئے ان کو مسلمان ہونا چاہیے۔ میرے بچوں کی پرورش ان کے دادی دادی کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کی اچھی اسلامی تربیت کرسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سنیتا کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کا مذہب تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے نہ ہی ان کے شوہر یا سسرال والوں نے کبھی ایسا کچھ کہا ہے۔ البتہ انسٹاگرام پر لوگ کمنٹس کرتے ہیں لیکن انسان مذہب تبدیل کرے تو دل سے کرے ورنہ کوئی فائدہ نہیں۔

Bachay Namaz Parhtay Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bachay Namaz Parhtay Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachay Namaz Parhtay Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4711 Views   |   20 Jun 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 April 2024)

میرے بچے نماز پڑھتے ہیں اور روزہ بھی رکھتے ہیں۔۔ عیسائی ہونے کے باوجود سنیتا مارشل بچوں کی تربیت اسلامی انداز میں کیوں کرنا پسند کرتی ہیں؟

میرے بچے نماز پڑھتے ہیں اور روزہ بھی رکھتے ہیں۔۔ عیسائی ہونے کے باوجود سنیتا مارشل بچوں کی تربیت اسلامی انداز میں کیوں کرنا پسند کرتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے بچے نماز پڑھتے ہیں اور روزہ بھی رکھتے ہیں۔۔ عیسائی ہونے کے باوجود سنیتا مارشل بچوں کی تربیت اسلامی انداز میں کیوں کرنا پسند کرتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔