اگر آپ کے بھی ایسے ہی نیل پڑ جاتے ہیں تو آپ کو کون سی خطرناک بیماری ہوسکتی ہے؟ جانیں پتہ لگانے کے 5 آسان طریقے

آپ نے اکثر غور کیا ہوگا کہ اچانک جسم کے کسی حصے پر نیل پڑ جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے نیلے رنگ کا سپرے نما دھبہ جلد پر آگیا ہے، یا بعض اوقات چوٹ لگنے یا گرنے کی وجہ سے بھی نیل پڑ جاتا ہے اور جس جگہ نیل پڑ جائے وہ حصہ بالکل سخت اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اب نیل پڑنے کی تو کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے جسم میں غذائیت کی کمی کے باعث بھی نیل پڑجاتے ہیں ۔ جب کھانا صحیح مقدار میں نہیں کھایا جارہا ہو یا جسم کو بھرپور کھانا نہیں مل رہا ہو۔ اس کے علاوہ کچھ ادویات ایسی ہوتی ہیں جن کے باعث آپ کا خون پتلا ہوجاتا ہے اور یہی وجہ ہوتی ہے آپ کے جسم میں نیل پڑنے کی۔
مگر جسم پر نیل کا نشان کس بیماری کو ظاہر کرتا ہے؟ جو آپ میں سے کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ آئیے آپ بھی جانیں اور اگر آپ کے ساتھ بھی ایسی علامات ہیں تو ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں۔۔

کمزوری

خواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ جلدی اور زیادہ مقدار میں نیل پڑتے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے جسم میں کولیجن کی مقدار مردوں سے کم ہوتی ہے اور جوں ہی کسی دوائی کا ردِعمل جسم میں ہونے لگتا ہے، فوری خواتین کے جسم پر نیل پڑ جاتے ہیں۔ دراصل یہ کوئی بیماری نہیں ہے، مگر اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جسم میں کمزوری ہوگئی ہے اور آپ متوازن غذا کا استعمال کرنا شروع کردیں۔

دل کا دورہ

خون جمنے کی وجہ سے آپ کو دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے جس کے باعث آپ دل کے مریض بن سکتے ہیں یا آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔

ٹشوز پھٹنا:

بعض اوقات ٹشوز پھٹنے کی وجہ سے بھی جسم کے اس حصے پر نیل پڑ جاتے ہیں، اس لئے نیل کی جگہ درد محسوس کریں تو ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں، کہیں ٹشوز نہ پھٹ گئے ہوں۔

اینیمیا:

نظامِ دورانِ خون بہتر طور پر کام نہ کرے تو جسم پر نیل پڑتے ہیں، ایسے میں وہ افراد جن کو اینیمیا یعنی خون کی بیماری ہے، وہ بآسانی ظاہر ہو جاتی ہے۔

پروٹین کی کمی

جسم میں پروٹین اور حیاتین کی کمی کی وجہ سے نیل پڑتے ہیں، اس لئے انڈوں، دودھ، دہی اور پنیر کا استعمال غذا میں بڑھانا اور پروٹین سپلیمنٹ لینا شروع کردیں، ساتھ ہی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اپنا ڈائٹ پلان بنائیں اور صحت مند زندگی گزاریں۔

Jism Per Neel Kiyun Party Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jism Per Neel Kiyun Party Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jism Per Neel Kiyun Party Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5104 Views   |   08 Jun 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ کے بھی ایسے ہی نیل پڑ جاتے ہیں تو آپ کو کون سی خطرناک بیماری ہوسکتی ہے؟ جانیں پتہ لگانے کے 5 آسان طریقے

اگر آپ کے بھی ایسے ہی نیل پڑ جاتے ہیں تو آپ کو کون سی خطرناک بیماری ہوسکتی ہے؟ جانیں پتہ لگانے کے 5 آسان طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کے بھی ایسے ہی نیل پڑ جاتے ہیں تو آپ کو کون سی خطرناک بیماری ہوسکتی ہے؟ جانیں پتہ لگانے کے 5 آسان طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔