زیتون کے تیل سے رنگت میں جادوئی تبدیلی لائیں، ایسا نکھار کے سب کے ہوش اُڑ جائیں

ہم زیتون کے تیل میں کئی قسم کے کھانے بناتے ہیں اور اس کی وزن کو کم کرنے کی خصوصیات کی وجہ سے اسے سلاد میں شامل کر کے اپنی ڈائٹ کا حصہ بھی بناتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جتنا یہ تیل آپ کے کھانوں میں استعمال کے لئے مفید ہے اتنا ہی زیادہ آپ کے جسمانی اعضاء کے لئے بھی اس کا استعمال بہت ضروری ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے زیتون کے تیل کا ایسا استعمال جس سے آپ کر سکیں گے اپنی جسمانی خوبصورتی میں اضافہ وہ بھی بہت آسانی سے تو چلیں پھر جان لیتے ہیں کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے ہم کیسے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

خوبصورتی میں اضافے کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال

• ہاتھ اور پاؤں کی حفاظت

آپ کے ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال بہت ضروری ہے، اگر آپ کے ناخن بے رونق اور چمکدار نہیں ہیں یا پھر آپ کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہیں تو بس زیتون کے تیل سے ان تمام مسائل کا آسان حل ممکن ہے بس رات سوتے وقت اس تیل سے اچھی طرح ہاتھ اور پاؤں کی مالش کریں ناخنوں کا بھی مساج کریں پھر دیکھیں اس کا کمال۔

• بالوں کی حفاظت

کیا آپ کے دو منہ والے بال ہو رہے ہیں یا پھر یہ بےجان اور روکھے ہو رہے ہیں تو بس پھر پریشان نہ ہوں صرف زیتون کے تیل کا باقاعدگی سے استعمال ہی اس مسئلے کے حل کے لئے کافی ہے، رات سوتے وقت زیتون کا تیل لگائیں صبح اُٹھ کر نہا لیں، یا پھر اپنے شیمپو اور کنڈشنر میں چند قطرے زیتون کا تیل شامل کر لیں بس پھر بھول جائیں بالوں کا ہر مسئلہ۔

• چہرے کی حفاظت

اگر آپ کے چہرے پر دانوں کے نشانات ہیں یا پھر آپ کے چہرے کے مسام کھل گئے ہیں اور گالوں پر گڑھے واضح نظر آتے ہیں تو اس کے لئے زیتون کے تیل کے چند قطروں میں چینی ملا کر اس کو چہرے پر ملیں اور اچھی طرح مساج کریں پھر دیکھیں کیسے آپ کے چہرے پر زیتون کے تیل کا فائدہ نظر آتا ہے۔

• ہونٹوں کی حفاظت

ہونٹ کالے ہیں یا پھر بہت خشک اور اس وجہ سے پھٹنے بھی لگے ہیں تو ایک ڈبیا میں تھوڑا زیتون کا تیل ڈال کر اس میں چند قطرے لیموں کا رس ملائیں اور اس کو بار بار ہونٹوں پر استعمال کریں، ہونٹ نرم و ملائم اور گلابی ہو جائیں گے۔

Zaitoon Tail Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Zaitoon Tail Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zaitoon Tail Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3269 Views   |   05 Aug 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2024)

زیتون کے تیل سے رنگت میں جادوئی تبدیلی لائیں، ایسا نکھار کے سب کے ہوش اُڑ جائیں

زیتون کے تیل سے رنگت میں جادوئی تبدیلی لائیں، ایسا نکھار کے سب کے ہوش اُڑ جائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیتون کے تیل سے رنگت میں جادوئی تبدیلی لائیں، ایسا نکھار کے سب کے ہوش اُڑ جائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔