گردن پر آنے والی لکیریں آپ کی عمر بتا سکتی ہیں ۔۔ جانیں چہرے کے ساتھ گردن کو کیسے جوان اور خوبصورت رکھا جائے؟

جوان دکھنا ہر مرد و عورت کا خواب ہوتا ہے پر بڑھتی ہوئی عمر ایک ایسی چیز ہے جسے روکا نہیں جاسکتا اور وقت کے ساتھ ساتھ بڑھاپا نظر آنے لگتا ہے۔ اور انسانی جسم میں کچھ حصے ایسے ہیں جہاں سب سے پہلے عمر کا پتہ چلتا ہے جس میں ہماری گردن سرفہرست ہے۔

خواتین اپنی جلد کی مناسب دیکھ بھال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں، بہترین بیوٹی پروڈکٹس سے لے کر سیلون ٹریٹمنٹ تک حتیٰ کہ گھریلو ٹوٹکے بھی آزماتی ہیں، لیکن یہ سب کرتے ہوئے وہ اپنی گردن پر توجہ دینا بھول جاتی ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی گردن کی جلد آپ کے چہرے سے زیادہ پتلی ہے؟ درحقیقت گردن پر آنے والی لکیریں آپ کی اصل عمر ظاہر کر سکتی ہے، یا ووقت سے پہلے آپکو عمر دراز دکھا سکتی ہیں۔

اسی لیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنی گردن کی دیکھ بھال کیسے کر سکتی ہیں۔

ایسے ماسک سے بچیں جن میں دراڑیں پڑجاتی ہیں

ایسے فیس پیک جو بہت جلد سوکھ جاتے ہیں اور جلد کو سخت بناتے ہیں، اسے گردن کے حصے پر نہیں لگائیں کیونکہ یہ پیک جلد پر دراڑیں ڈالتے ہیں جو باریک لکیروں کی تشکیل کا باعث بن سکتے ہیں۔ گردن پر بیسن، آٹا یا مٹی کے ماسک سے خاص طور پر پرہیز کریں۔

زیادہ کیمیکل والے صابن سے پرہیز کریں

چہرے کو دھوتے وقت ہم ہمیشہ فیس واش یا ہلکے کلینزر کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ چہرے کی جلد بہت نازک ہوتی ہے۔ اسی منتر پر عمل کرتے ہوئے، ہمیشہ گردن پر بھی اپنے فیس واش کا استعمال کریں۔ صابن جن میں سخت کیمیکل ہوتے ہیں وہ گردن کی جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں، آپ شاور جیل بھی استعمال کر سکتے ہیں جن کا پی ایچ بیلنس بہت ہلکا ہو۔

صحیح تیل کا چناؤ

گردن کی جلد کی دیکھ بھال کے لیے صحیح تیل کا استعمال بھی ضروری ہے۔ تیل جیسے ایزینشن آئل، گلاب کا تیل اور زیتون کا تیل جلد کے لیے بہت اچھے ہیں۔ ناریل کا تیل بھاری اور چپچپا ہوتا ہے اسلیئے اسکا استعمال نہ کریں تو بہتر ہے۔

قدرتی اشیاء کا استعمال

خوبصورت نظر آنے والی گردن کے لیے آپ کے باورچی خانے میں بہت سی اجزاء دستیاب ہیں جن کا استعمال آپ کرسکتی ہیں۔
۔ کدو کو میش کرکے 15 منٹ تک گردن پر لگائیں، یہ عمل ہفتے میں تقریباً تین بار کریں
۔ پسے ہوئے بادام اور دودھ کا اسکرب بنا لیں اور اِس سے ہفتے میں دو بار گردن پر اسکربنگ کریں
۔ گردن کی باریک لکیریں دور کرنے کیلیئے شہد اور انڈے کی سفیدی کا ماسک بنا کر 15 منٹ تک گردن پر لگائیں
۔ زیتون کے تیل کو ایک پکے ہوئے کیلے میں ملا کر 10 منٹ تک گردن پر لگائیں، اس کو ہفتے میں کم از کم دو باراستعمال کریں
۔ گردن پر ملائی لگانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے

Gardan Ki Siyah Lakeeron Ko Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Gardan Ki Siyah Lakeeron Ko Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gardan Ki Siyah Lakeeron Ko Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2831 Views   |   05 Dec 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

گردن پر آنے والی لکیریں آپ کی عمر بتا سکتی ہیں ۔۔ جانیں چہرے کے ساتھ گردن کو کیسے جوان اور خوبصورت رکھا جائے؟

گردن پر آنے والی لکیریں آپ کی عمر بتا سکتی ہیں ۔۔ جانیں چہرے کے ساتھ گردن کو کیسے جوان اور خوبصورت رکھا جائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردن پر آنے والی لکیریں آپ کی عمر بتا سکتی ہیں ۔۔ جانیں چہرے کے ساتھ گردن کو کیسے جوان اور خوبصورت رکھا جائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔