ماضی کی مقبول اداکارہ اب چائے کا ڈھابہ لگا رہی ہیں ۔۔ شوبز اداکارہ جن کی زندگی ایک حادثے نے بدل دیا

سوشل میڈیا پر ایسی کئی مشہور شخصیات ہیں، جن کی زندگی اب بدل گئی ہے، یک دم ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی اداکارہ کے بارے میں بتائیں گے۔

ماضی کی ایک ایسی ہی اداکارہ کی زندگی میں اس حد تک تبدیلی آئی کہ اب وہ کراچی میں چائے کا ڈھابہ چلا رہی ہیں، ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زاہدہ پروین اب بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے چائے کا ہوٹل چلا رہی ہیں۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سیرینہ مارکیٹ کے سامنے اداکارہ زاہد پروین موجود ہوتی ہیں، یوٹیوب چینل ایک پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ بچوں کی کفالت کے لیے مجھے سڑکوں پر آنا پڑا۔

بچوں کو سنبھالنے والا بھی کوئی نہیں تھا، جس کی وجہ سے مجھے مجبورا انڈسٹری کو چھوڑنا پڑا۔ سابقہ اداکارہ بتاتی ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے میں نئے کپڑے نہیں خرید پاتی تھی، جس کی وجہ سے یہ ذریعہ معاش بچوں کی خاطر چُنا۔

اداکارہ نے بتایا کہ 2 سال پہلے ایک حادثہ ہوا تھا جس کی وجہ سے میرا کندھا متاثر ہوا اور میں کوئی بھاری چیز نہیں اٹھا سکتی ہوں، جبکہ بیماریوں نے بھی رہی سہی کسر پوری کی۔ سابقہ اداکارہ زاہدہ پروین کا کہنا تھا کہ یہ سب اللہ کی آزمائش ہے، بچوں کی کفالت کرنی ہے، ہزاروں کا خرچہ ہوتا ہے، زاہدہ اگرچہ مشکل وقت سے گزر رہی ہیں لیکن اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے اپنی ہمت کو ٹوٹنے نہیں دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرے پہلے شوہر کی موت کے بعد سسرالیوں نے بہت تشدد کیا تھا، میرے پہلے شوہر کے دوست نے بے حد مدد کی۔ اگرچہ زاہدہ اس وقت افسردہ ہیں لیکن مایوسی کو قریب بھی نہیں آنے دے رہی ہیں۔

Chaye Ka Dahba Chala Rahi Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chaye Ka Dahba Chala Rahi Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chaye Ka Dahba Chala Rahi Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3475 Views   |   29 Jan 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ماضی کی مقبول اداکارہ اب چائے کا ڈھابہ لگا رہی ہیں ۔۔ شوبز اداکارہ جن کی زندگی ایک حادثے نے بدل دیا

ماضی کی مقبول اداکارہ اب چائے کا ڈھابہ لگا رہی ہیں ۔۔ شوبز اداکارہ جن کی زندگی ایک حادثے نے بدل دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماضی کی مقبول اداکارہ اب چائے کا ڈھابہ لگا رہی ہیں ۔۔ شوبز اداکارہ جن کی زندگی ایک حادثے نے بدل دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔