Rare Durian On Sale For Rp14 Million Goes Viral

ایک عدد پھل کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے
اگرچہ پاکستان میں بھی پھلوں اور سبزیوں کی قیمت اتنی کم نہیں، تاہم دنیا کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں کچھ پھلوں کی قیمت سونے کے ڈھائی تولے کی قیمت کے برابر بھی ہے۔
جی ہاں، انڈونیشیا میں ایک پھل کی ایک عدد کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر تقریبا پاکستانی ایک لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے کروڑوں افراد اس پھل کا نہ تو نام جانتے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی اس پھل کو دیکھا او چکھا ہے۔
تاہم اس مہنگے ترین پھل کی نسل کے کچھ پھل انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور سمیت ان کے پڑوسی ممالک اور جزائر میں دستیاب ہوتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ (Durian) نامی ایک ذائقہ دار پھل کی نسل کے ایک پھل کو انڈونیشیا کے ایک شاپنگ مال میں ایک ہزار امریکی ڈالر کی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس پھل کے ایک عدد کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ بہت سارے انڈونیشیائی افراد کی یومیہ تنخواہ بھی اتنی نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک عام انڈونیشیائی شخص کی یومیہ اجرت زیادہ سے زیادہ 190 امریکی ڈالر تک ہوتی ہے، تاہم اس پھل کے ایک عدد کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر ہے۔

پاکستانی روپوں میں اس پھل کے ایک عدد کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے جو تقریبا ڈھائی تولے سونے کے برابر ہے۔

اس پھل کی اتنی ساری قیمت کے حوالے سے سب سے پہلے انڈونیشیا کی سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہوئیں، جس کے بعد دور دراز علاقوں سے کئی افراد نے اس شاپنگ مال کا رخ کیا اور اس قیمتی پھل کے ساتھ تصاویر بنوانے لگے۔

رپورٹس کے مطابق یہ پھل در اصل (Durian) نامی پھل کی ایک نایاب جنس ہے، جس سے متعلق زرعی ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پھل کا درخت ہر تین سال بعد صرف 20 عدد پھل دیتا ہے۔

اس پھل کو ’جے کوئین‘ کا نام دیا گیا ہے جو (Durian) نامی انڈونیشن، تھائی لینڈ اور سنگاپور میں ملنے والے پھل کی نسل سے ہے، تاہم اسے نایاب قرار دیا جا رہا ہے۔

Durian نامی پھل کی اتنی قیمت نہیں ہوتی، تاہم اس کی 2 نسلوں سے تیار کی گئی نئی نسل کے پھل کی قیمت زیادہ ہے—
اس پھل کے درخت کو بنانے والے زرعی ماہر کے مطابق اس نے اس پھل کے درخت کو (Durian) پھل کی 2 مختلف علاقوں میں ہونے والی نسلوں کو ملاکر ایک تیسری نسل یعنی ’جے کوئین‘ کو بنایا ہے۔
(Durian) پھل کی 2 نسلوں کو ملا کر پھل کی تیسری نسل بنانے والے ماہر کے مطابق چوں کہ اس پھل کا درخت ہر تین سال بعد صرف 20 عدد پھل ہی دیتا ہے، اس لیے یہ پھل نایاب ہے۔
رپورٹس کے مطابق (Durian) نامی پھل کی کھال سخت اور خاردار ہوتی ہے، جب کہ اس کا گودا انتہائی ذائقہ دار ہوتا ہے، جس کا ذائقہ بادام اور مکھن کے مشترکہ لذیذ ذائقے جیسا ہوتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق (Durian) نامی پھل کی بو انتہائی ناخوشگوار ہوتی ہے اور کئی لوگ اس کی بو کی وجہ سے اس پھل کو دیکھنا تک پسند نہیں کرتے۔

Rare durian on sale for Rs 14 million- Durian fruit is generally slightly oval, about a foot wide and covered in formidable looking spikes. The fruit can weigh between two to seven pounds, and this is heavy enough that in holding it in your hands by the body of the fruit, instead of the stem, it could potentially pierce the skin. However, its otherworldly appearance is dwarfed by another one of its attributes – the smell. Durians have a strong, rank smell that permeates the outer shell and lingers long after the fruit has been removed. Durian is often regarded as the King of Fruits. The outer husk has tough, sharp spines, but within, the edible flesh has a distinctive, penetrating fragrance that most people find irresistible. The flesh has a strong, sweet flavor with a creamy texture that melts in the mouth. It is a rich source of vitamins A, B1, B2, and C as well as carbohydrates and dietary fiber.

Rare Durian On Sale For Rp14 Million Goes Viral

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rare Durian On Sale For Rp14 Million Goes Viral and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rare Durian On Sale For Rp14 Million Goes Viral to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   13128 Views   |   31 Jan 2019
About the Author:

Aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 October 2024)

Rare Durian On Sale For Rp14 Million Goes Viral

Rare Durian On Sale For Rp14 Million Goes Viral ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Rare Durian On Sale For Rp14 Million Goes Viral سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔