مکیش امبانی کا عالیشان محل بغیر اے سی کے کیسے ٹھنڈا رہتا ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

How Mukesh Ambani Mansion Antilia Cool Without AC

بھارتی ارب پتی صنعتکار مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کا ممبئی میں واقع محل نما گھر ’انٹیلیا‘ دنیا کے پرتعیش اور مہنگے ترین گھروں میں شمار ہوتا ہے۔ 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بننے والا یہ 27 منزلہ گھر نہ صرف اپنے شاندار طرزِ تعمیر بلکہ بے مثال سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔

انٹیلیا کی تعمیر 2004 میں شروع ہوئی اور 2010 میں مکمل ہوئی۔ چار لاکھ اسکوائر فٹ پر پھیلی اس عمارت میں ہر منزل کا انداز مختلف ہے اور ہر ایک کی تعمیر میں الگ مواد استعمال کیا گیا ہے۔ امبانی فیملی اس کی 27ویں منزل پر رہائش پذیر ہے، جو عمارت کا سب سے بلند اور نجی حصہ ہے۔

یہ عمارت صرف ایک گھر نہیں بلکہ ایک دنیا ہے، جس میں 3 ہیلی پیڈ، 6 منزلہ پارکنگ ایریا (جہاں 168 گاڑیاں کھڑی کی جا سکتی ہیں)، 50 نشستوں والا ذاتی سینما، یوگا اور فٹنس سینٹر، سوئمنگ پول، مندر، اسپا، اور حتیٰ کہ ایک ’اسنو روم‘ بھی شامل ہے، جہاں گرمی کے دنوں میں دیواروں سے مصنوعی برف کے ذرات خارج ہوتے ہیں۔ انٹیلیا کی دیکھ بھال کے لیے 600 ملازمین 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور رہتے ہیں۔

انٹیلیا کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہاں روایتی ایئر کنڈیشننگ سسٹم استعمال نہیں ہوتا یعنی کسی بھی کمرے میں اے سی نہیں ہے۔ عمارت میں ایک جدید سینٹرل کولنگ سسٹم نصب ہے جو نہ صرف مکینوں کو آرام دہ درجہ حرارت فراہم کرتا ہے بلکہ قیمتی ماربل اور روزانہ تازہ رکھے جانے والے پھولوں کو محفوظ رکھنے کے لیے درجہ حرارت کو متوازن رکھتا ہے۔ اداکارہ شریا دھنونتری کے مطابق، جب انہوں نے کسی ایونٹ کے دوران اے سی کا درجہ حرارت بڑھانے کی درخواست کی تو بتایا گیا کہ یہ ممکن نہیں، کیونکہ ماربل اور پھول مخصوص درجہ حرارت پر ہی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انٹیلیا میں ماہانہ 6 لاکھ 37 ہزار یونٹس بجلی استعمال ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کا بجلی کا بل 70 لاکھ بھارتی روپے ماہانہ بنتا ہے—یعنی ایک ایسی رقم جو کئی لگژری گاڑیوں کی قیمت سے بھی زیادہ ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ عمارت کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود، امبانی خاندان نے فوری طور پر اس میں رہائش اختیار نہیں کی تھی۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ گھر کا ڈیزائن واستو شاستر (روایتی بھارتی اصولِ تعمیرات) کے مطابق نہیں تھا۔ بعد ازاں کچھ تبدیلیوں کے بعد 2011 میں وہ یہاں منتقل ہوئے۔

How Mukesh Ambani Mansion Antilia Cool Without Ac

Discover a variety of News articles on our page, including topics like How Mukesh Ambani Mansion Antilia Cool Without Ac and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How Mukesh Ambani Mansion Antilia Cool Without Ac to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   912 Views   |   16 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 April 2025)

مکیش امبانی کا عالیشان محل بغیر اے سی کے کیسے ٹھنڈا رہتا ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

مکیش امبانی کا عالیشان محل بغیر اے سی کے کیسے ٹھنڈا رہتا ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مکیش امبانی کا عالیشان محل بغیر اے سی کے کیسے ٹھنڈا رہتا ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔