اگر انڈہ ٹوٹ کر گِر جائے تو پھینک کر ضائع نہ کریں۔۔۔ جانیئے اس کو استعمال کرنے کی 4 آسان ٹپس

صبح ناشتہ بناتے وقت اکثر لوگ جلدی جلدی میں انڈہ فرائی کرنے کے لئے توے یا پین میں ڈال رہے ہوتے ہیں لیکن جلدی کی وجہ سے وہ گر کر ٹوٹ جاتا ہے یا پھر بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ جب آپ بازار سے انڈوں کو لا کر فریج میں رکھتے ہیں تو یہ اس وقت ہاتھ سے چھوٹ کر گِر جاتے ہیں، اور ان کو مجبوراً ضائع کرنا پڑ جاتا ہے۔
آپ کے ساتھ بھی گھر میں یقیناً ایسے مسائل تو ہوتے رہتے ہوں گے، آج جانیئے کے-فوڈز ٹپس میں ایسی ٹپ جو آپ کے ٹوٹ کر گرے ہوئے انڈے کو ضائع ہونے سے بچائیں اور ان کو بھی کارآمد بنائیں۔

ٹپس:

٭ انڈہ ٹوٹ کر گِر جائے تو اس پر ایک چمچ گرین ٹی چھڑک کر اس کو کسی پلیٹ میں اٹھائیں اور پودوں میں ڈال دیں، آپ کے گھر میں لگے پودوں کی نشوونما جلدی ہوگی اور یہ کم وقت میں بڑے ہو جائیں گے۔

٭ گرے ہوئے انڈوں کو ڈبل روٹی کی مدد سے صاف کرکے ان کو گھر کے باہر دروازے کے کونوں میں ڈالیں تو چیونٹیاں گھر کے اندر نہیں آئیں گی۔

٭ یہ ٹپ آپ کو جان کر حیرت ہوگی، کیونکہ انڈوں کو کھانا لال بیگ بلکل پسند نہیں کرتے ہیں اور اگر انڈہ ٹوٹ جائے تو آپ اس پر کوکوپاؤڈر ڈال کر ایک ایسی جگہ پر رکھیں جہاں لال بیگ بہت آتی ہیں، پھر کچھ دیر بعد دیکھیئے گا، ساری لال بیگ بھاگ جائیں گی۔

٭ ان انڈوں پر لال مرچ ڈال کر چھلکوں سمیت اٹھائیں اور کچرے دان میں ڈال دیں، اس سے مکھیاں بلکل بھی گھر میں نہیں آئیں گی۔

٭ ان انڈوں کو کسی پیالے میں جمع کریں اور اس میں سفید سرکہ ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں، اس کے بعد آپ ان انڈوں کے پیسٹ کو کسی جلے ہوئے برتن پر ڈال کر کپڑے سے رگڑیں، منٹوں میں جلے ہوئے برتن صاف ہو جائیں گے۔

Toota Hua Anda Use Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Toota Hua Anda Use Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Toota Hua Anda Use Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   10385 Views   |   08 Sep 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اگر انڈہ ٹوٹ کر گِر جائے تو پھینک کر ضائع نہ کریں۔۔۔ جانیئے اس کو استعمال کرنے کی 4 آسان ٹپس

اگر انڈہ ٹوٹ کر گِر جائے تو پھینک کر ضائع نہ کریں۔۔۔ جانیئے اس کو استعمال کرنے کی 4 آسان ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر انڈہ ٹوٹ کر گِر جائے تو پھینک کر ضائع نہ کریں۔۔۔ جانیئے اس کو استعمال کرنے کی 4 آسان ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔