ہیموگلوبین ہمارے جسم میں کیا کام کرتا ہے اور اس کی کمی کیسے دور کی جائے؟

ہیموگلوبین (Hemoglobin) ایک ایسا پروٹین ہے جو انسان کے خون میں موجود لال خلیوں میں پایا جاتا ہے- یہ خلیے جسم میں آکسیجن کو قائم رکھنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں-
اس کے علاوہ ہیموگلوبین خلیوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کر کے پھیپھڑوں میں چھوڑتا ہے جسے انسان سانس کے ذریعے باہر خارج کردیتا ہے- لیکن ہیموگلوبین کی سطح میں کمی واقع ہونے کی وجہ سے جسم کو یہ افعال سرانجام دینے میں مشکل پیش آسکتی ہے-

وجوہات:

ہیموگلوبین کی کمی مختلف وجوہات کی بنا پر ہوتی ہے جس میں حمل یا جسم میں آئرن کی کمی٬ جگر یا گردوں کے مسائل یا پھر کوئی دائمی بیماری شامل ہے- ایک مرد میں ہیموگلوبین کی سطح 13.5 grams per deciliter (g/dL) ہونی چاہیے اور ایک خاتون میں 12 g/dL ہونی چاہیے- اس سے کم سطح ہیموگلوبین میں کمی تصور کی جائے گی-

علامات:

ہیموگلوبین کی سطح میں کمی کی صورت میں مندرجہ ذیل علامات سامنے آسکتی ہیں اور ان کے ظاہر ہوتے ہی فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے-
دل کی دھڑکن میں بےترتیبی یا دھڑکن کا تیز چلنا
چکر آنا
پٹھوں میں کمزوری محسوس ہونا
سر درد
جلد کا پیلا پڑ جانا

ہیموگلوبین کی سطح میں اضافہ:

قدرتی طور پر آئرن پر مشتمل غذائیں کھانے سے انسان باآسانی اپنے ہیموگلوبین کی سطح میں اضافہ کرسکتا ہے- آئرن نہ صرف ہیموگلوبین کی پیدوارا بڑھاتا ہے بلکہ لال خلیوں کی تشکیل میں بھی مدد فراہم کرتا ہے- آئرن سے بھرپور غذائیں مندرجہ ذیل ہیں جنہیں استعمال کر کے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں:

گوشت اور مچھلی
انڈے
خشک میوہ جات
ہرے پتوں والی سبزیاں جیسے کہ پالک
بیج اور گری دار میوے

اس کے علاوہ فولیٹ کو بھی لازمی غذا میں شامل کریں- فولیٹ وٹامن بی کی ایک قسم ہے جو کہ ہیموگلوبین کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتی ہے-جسم میں فولیٹ کی کمی سے لال خلیے پختہ نہیں ہو پاتے جس کی وجہ سے ہیموگلوبین کی سطح کم ہونے لگتی ہے- فولیٹ مندرجہ ذیل قدرتی غذاؤں کو اپنی خوراک میں شامل کر کے حاصل کیا جاسکستا ہے:
گوشت
پالک
چاول
مونگ پھلی
لوبیا

یہ بھی یاد رکھیں کہ آئرن کو جذب ہونے کے لیے مدد درکار ہوتی ہے جو کہ وٹامن سی کرسکتا ہے- اس لیے اپنی خوراک میں ایسی غذاؤں کو بھی شامل رکھیں جن میں وٹامن سی کی بھاری مقدار پائی جاتی ہو جیسے کہ ترش پھل یا ہرے پتوں والی سبزیاں وغیرہ-

Hemoglobin Ki Kami Poori Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hemoglobin Ki Kami Poori Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hemoglobin Ki Kami Poori Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzaib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2299 Views   |   28 Mar 2022
About the Author:

Shahzaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہیموگلوبین ہمارے جسم میں کیا کام کرتا ہے اور اس کی کمی کیسے دور کی جائے؟

ہیموگلوبین ہمارے جسم میں کیا کام کرتا ہے اور اس کی کمی کیسے دور کی جائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہیموگلوبین ہمارے جسم میں کیا کام کرتا ہے اور اس کی کمی کیسے دور کی جائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔