میری زبان پھسلی کیونکہ۔۔ ڈاکٹر نبیحہ کا شادی میں کروڑوں کے کپڑے اور زیورات پر نیا بیان! مشی خان کو بھی سنا دیا

Dr Nabiha On Wedding Dress And Jewellery

ڈاکٹر نبیحہ علی خان ایک معروف ماہرِ نفسیات، میڈیا پرسنالٹی اور سماجی کارکن ہیں جو ہمیشہ مردوں کے حقوق کی بات کرتی نظر آتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ خاص طور پر مرد ناظرین میں بے حد مقبول ہیں۔ اب وہ اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں کیونکہ حال ہی میں ان کی شادی ان کے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے انجام پائی ہے۔

نکاح کی تقریب کے بعد سے ہی ڈاکٹر نبیحہ علی خان سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں۔ وجہ بنی ان کی وہ ویڈیوز جن میں انہوں نے اپنے عروسی لباس اور زیورات کی قیمتیں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا جوڑا ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہے جبکہ ان کے زیورات کا وزن 40 تولہ یا جیسا کہ انہوں نے ایک ویڈیو میں کہا 35 کلو ہے، جس کی مالیت تقریباً دو کروڑ روپے بنتی ہے۔ ان کے شوہر نے بھی ان دعوؤں کی تائید کی اور کہا کہ ان کی اہلیہ واقعی قیمتی جوڑا اور زیورات پہنے ہوئے ہیں۔

تاہم، اداکارہ مشی خان نے اس دکھاوے پر شدید ردعمل دیا اور ڈاکٹر نبیحہ کو "نمائش اور غرور" کا طعنہ دیا۔ مشی خان کے مطابق، کسی نکاح کو سادگی سے انجام دینا چاہیے، نہ کہ مہنگے زیورات اور قیمتوں کے چرچے کر کے۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نبیحہ اپنے فالوورز کو غلط تاثر دے رہی ہیں۔

تاہم اب ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے خود تسلیم کیا ہے کہ قیمتوں کے بارے میں ان کے بیانات درست نہیں تھے بلکہ یہ سب زبان کی پھسلن کا نتیجہ تھا۔

ساتھ ہی مشی خان کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے وضاحت دی کہ وہ دراصل لاکھوں کہنا چاہ رہی تھیں لیکن گھبراہٹ میں کروڑ بول گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ، میں تو کروڑوں میں ہی سوچتی ہوں، جو بھی پہنتی ہوں وہ خودبخود قیمتی لگنے لگتا ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ مجھ پر اتنا دھیان دینا بند کریں۔

Dr Nabiha On Wedding Dress And Jewellery

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dr Nabiha On Wedding Dress And Jewellery and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Nabiha On Wedding Dress And Jewellery to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   631 Views   |   09 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 November 2025)

میری زبان پھسلی کیونکہ۔۔ ڈاکٹر نبیحہ کا شادی میں کروڑوں کے کپڑے اور زیورات پر نیا بیان! مشی خان کو بھی سنا دیا

میری زبان پھسلی کیونکہ۔۔ ڈاکٹر نبیحہ کا شادی میں کروڑوں کے کپڑے اور زیورات پر نیا بیان! مشی خان کو بھی سنا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری زبان پھسلی کیونکہ۔۔ ڈاکٹر نبیحہ کا شادی میں کروڑوں کے کپڑے اور زیورات پر نیا بیان! مشی خان کو بھی سنا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts