دھرم جی، آپ میرا سب کچھ تھے۔۔ ہیما مالنی کا مرحوم شوہر کے نام پیغام! پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیا لکھا؟

Hema Malini Heartfelt Post For Late Husband Dharmendra

بالی وڈ کے لافانی ستارے دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے جذبات کے بھرپور اظہار کے لیے یادگار تصاویر اور دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا ہے۔

ہیما مالنی نے ایکس پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے لکھا کہ دھرم جی! آپ میرے لیے بہت کچھ تھے۔ محبت کرنے والے شوہر، ہماری دونوں بیٹیوں کے لیے بہترین باپ، میرا دوست، رہنما، فلسفی، شاعر اور ہر لمحے میرے لیے سہارا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ دھرمیندر کی شخصیت صرف فلمی کامیابیوں تک محدود نہیں تھی، بلکہ ان کی عاجزی اور انسان دوستی نے انہیں سب سے الگ اور خاص بنایا۔ ان کی لازوال شہرت اور فلم انڈسٹری میں چھوڑی گئی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

ہیما مالنی نے اپنے ذاتی نقصان کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ عمر بھر محسوس ہوگا، لیکن برسوں کی زندگی اور ساتھ گزارے لمحوں کی بے شمار یادیں ان کے دل کو تسلی دیتی رہیں گی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے اور دھرمیندر کی متعدد یادگار تصاویر بھی شیئر کیں، جو ان کی زندگی کے حسین لمحات کی عکاسی کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ دھرمیندر 89 سال کی عمر میں پیر 24 نومبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے، جس کے بعد ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

Hema Malini Heartfelt Post For Late Husband Dharmendra

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hema Malini Heartfelt Post For Late Husband Dharmendra and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hema Malini Heartfelt Post For Late Husband Dharmendra to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   29 Views   |   27 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 November 2025)

دھرم جی، آپ میرا سب کچھ تھے۔۔ ہیما مالنی کا مرحوم شوہر کے نام پیغام! پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیا لکھا؟

دھرم جی، آپ میرا سب کچھ تھے۔۔ ہیما مالنی کا مرحوم شوہر کے نام پیغام! پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیا لکھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دھرم جی، آپ میرا سب کچھ تھے۔۔ ہیما مالنی کا مرحوم شوہر کے نام پیغام! پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیا لکھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts