بابا میں آفیسر ہونے سے پہلے آپکا بیٹا ہوں ۔۔ غریب گھرانے کا بچہ آفیسر بن کر گھر لوٹا تو باپ نے کھیتوں میں کیا کام کیا جو سب کو آبدیدہ کر گیا؟ دیکھیے

محنت کی تو انتہائی غریب بھی اعلیٰ آفیسر بن گیا۔ جی ہاں یہ عزم و ہمت کی عظیم مثال ایک سندھ کے نوجوان نے قائم کی ہے۔ جس کا نام راج محمد ہے اور اس کا تعلق ایک ایسے غریب گھرانے سے ہے جس کے والد پاک فوج میں حوالدار تھے۔
مگر اس لڑکے نے کبھی اپنا حوصلہ نہیں ٹوٹنے دیا اور پاک آرمی میں سیکنڈ لیفٹیننٹ آفیسر منتخب ہو کر اپنے علاقے سوئی گیس اور شہر ٹھی میرواہ کا نام روشن کر دیا ہے۔

اس لڑکے کی کامیابی پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ راج محمد نے ثابت کر دیا کہ محنت و لگن سے کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے یہی نہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کے بعد سب کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں تا کہ اپنا مستقبل سنوار سکیں۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اس وقت اس باہمت نوجوان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے آرمی کی وردی پہنی ہوئی تھی اور کافی پر اعتماد لگ رہا تھا کہ جیسے اس نے اپنی زندگی میں سب کچھ حاصل کر لیا ہو۔ یہی نہیں جب اپنے گھر واپس آیا تو والد نے اسے کھیتوں میں ہی گلے لگا لیا۔

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   25496 Views   |   09 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بابا میں آفیسر ہونے سے پہلے آپکا بیٹا ہوں ۔۔ غریب گھرانے کا بچہ آفیسر بن کر گھر لوٹا تو باپ نے کھیتوں میں کیا کام کیا جو سب کو آبدیدہ کر گیا؟ دیکھیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بابا میں آفیسر ہونے سے پہلے آپکا بیٹا ہوں ۔۔ غریب گھرانے کا بچہ آفیسر بن کر گھر لوٹا تو باپ نے کھیتوں میں کیا کام کیا جو سب کو آبدیدہ کر گیا؟ دیکھیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.