کم تیل میں کرسپی پکوڑے بنانے کا طریقہ، جس سے ہو تیل کی بھرپور بچت اور خواتین کی بڑی مشکل آسان

رمضان کا مہینہ ہو اور افطار پکوڑوں کے بغیر ہو تو لطف نہیں آتا ،لیکن اس کے ساتھ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ روزانہ تیل کا خرچ بے حساب ہو جاتا ہے اور کم تیل میں تلیں تو پکوڑے کرسپی نہیں بنتے تو پھر ایسا کیا کیا جائے کہ تیل بھی کم خرچ ہو اورپکوڑے یا کوئی بھی دوسری چیز کرسپی بنے۔ تو اس کے لئے ہم آپ کو بہت آسان ٹپ بتاتے ہیں جس کو اپنا کر آپ اپنا تیل کا خرچ کم کر سکتی ہیں۔

پکوڑے کرسپی بنانے کی ٹپ

٭پکوڑے کرسپی بنانے کے لئے اس کا آمیزہ بناتے ہوئے اس میں ایک چمچ چاول کا آٹا یا ایک چمچ سوجی ملا دیں۔اس سے پکوڑے کرسپی بنیں گے۔
٭پکوڑے بناتے ہوئے بیسن کو بہت گاڑھا نہ رکھیں ، ذرا سا پتلا بیسن ہوگا تو پکوڑے کرسپی بنیں گے۔
٭پکوڑے بناتے ہوئے اگر آلو کے پکوڑے بنا رہی ہیں تو بیسن پتلا رکھیں اور یاک یہ بھی طریقہ ہے کہ آلو سلائس کی شکل میں ڈالنے کے بجائے اس کو کدوکش کر کے ڈالیں، اس سے بھی پکورے بہت کرسپی اور مزیدار بنتے ہیں۔

پکوڑوں میں تیل جذب نہ ہو، آسان ٹپ

٭پکوڑے بناتے وقت اس کے آمیزے میں ایک چمچ گرم تیل ڈال کر مکس کردیں تو پکوڑے تلتے وقت ان میں تیل جزب نہیں ہوگا۔
٭پکوڑے یا کوئی بھی فرائیڈ آئٹم بناتے ہوئے تیل میں دو سے تین قطرے لیموں کا رس ڈال دیں آئل چیزوں میں جذب نہیں ہوگا۔
٭کوئی بھی چیز فرائی کرتے ہوئے تیل میں ایک یا آدھا چمچ نمک ڈال دیں تو تیل چیزوں میں جذب نہیں ہوگا اور کم خرچ ہوگا۔

Pakory Crispy Banane Ki Tip

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Pakory Crispy Banane Ki Tip and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakory Crispy Banane Ki Tip to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   4123 Views   |   11 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کم تیل میں کرسپی پکوڑے بنانے کا طریقہ، جس سے ہو تیل کی بھرپور بچت اور خواتین کی بڑی مشکل آسان

کم تیل میں کرسپی پکوڑے بنانے کا طریقہ، جس سے ہو تیل کی بھرپور بچت اور خواتین کی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کم تیل میں کرسپی پکوڑے بنانے کا طریقہ، جس سے ہو تیل کی بھرپور بچت اور خواتین کی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔