گھر بیٹھے جلد کو خوبصورت اور حسین بنانا چاہتی ہیں تو شہد سے بنے یہ فیس ماسک لگائیں اور پائیں چمکدار چہرہ

شہد نہ صرف ہماری صحت کے لیئے فائدہ مند ہے بلکہ یہ ہماری جلد کے لیئے بھی اتنا ہی اہم اور کارآمد ہے۔ کیونکہ یہ خون صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی بیکٹریل خصوصیت پائی جاتی ہے جو جلد پر موجود داغ دھبے، دانے، ایکنی اور اضافی آئل کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شہد کی ہر قسم ہی فائدہ مند ہے لیکن اگر آپ MANUKA شہد کا استعمال کریں تو یہ آپ کی جلد کو نکھارنے میں زیادہ مددگار ثابت ہوگا کیونکہ یہ اینٹی بیکٹریل، اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش کی خصوصیات رکھتا ہے اور جلد کو انفیکشنز سے بھی بچانے میں مدد دیتا ہے۔
ہم لائے ہیں آپ کی جلد کے حساب سے شہد کے بنے پانچ گھریلو فیس ماسک جو نہ صرف آپ کے حسن کو بڑھانے میں مدد دیں گے بلکہ جلدی مسائل کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد بھی کریں گے:

1: ایکنی کے لیئے شہد ماسک:

اگر آپ کو ایکنی کی شکایت ہے تو آپ شہد کے ساتھ بیکنگ سوڈا اور لیموں کا استعمال کریں کیونکہ بیکنگ سوڈا اینٹی بیکٹریل اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیت رکھتا ہے جو ایکنی کو کنٹرول کرنے کے لیئے فائدہ مند ہوتی ہے۔

اجزاء:
لیموں کا رس
بیکنگ سوڈا
شہد

لگانے کا طریقہ:
ایک چمچ شہد میں لیموں کا رس اور بیکنگ سوڈا شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور اس کو چہرے پر لگالیں۔ لیکن رگڑیں نہیں۔ اور بیس منٹ بعد پہلے سادے پانی سے چہرہ دھوئیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے صاف کرلیں۔

احتیاط:
آنکھوں کے قریب نہ لگائیں کیونکہ لیموں اور شہد دونوں سے آنکھوں میں جلن ہوسکتی ہے۔ اور اگر آپ کو فوری دھوپ میں باہر نکلنا ہے تو سن بلاک لازمی لگالیں۔

2: آئلی جلد کے لیئے شہد ماسک:

جلد کے آئل کو کنٹرول کرنے کے لیئے سرخ مٹی زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ یہ آئل کو اپنے اندر جذب کرکے جلد کو صاف کرتی ہے۔

اجزاء:
ایک چمچ شہد
ایک چمچ سرخ مٹی
ایک چمچ سیب کا سرکہ

لگانے کا طریقہ:
ایک پیالی میں شہد، سیب کا سرکہ اور سرخ مٹی کو مکس کرکے چہرے پر لگالیں اور بیس منٹ بعد جب خشک ہوجائے تو اسے نیم گرم پانی سے صاف کریں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

3: حساس جلد کے لیئے شہد ماسک:

اگر آپ کی جلد حساس ہے کسی قسم کی کوئی جلن، سوزش ہے تو اس کے لیئے شہد اور گرین ٹی پاؤڈر کارآمد ہوتا ہے کیونکہ یہ اینٹی انفلامیٹری ہوتا ہے۔ یہ جلد کے مردہ خلیات کو ختم کرنے اور انھیں دوبارہ بننے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

اجزاء:
ایک چمچ گرین ٹی پاؤڈر
ایک چمچ شہد
ایک چمچ بادام کا تیل

لگانے کا طریقہ:
شہد، بادام کا تیل اور گرین ٹی پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر لگالیں اور بیس منٹ بعد خشک ہونے پر پانی سے گرم پانی سے دھو لیں۔

4: خشک جلد کے لیئے شہد ماسک:

خشک جلد کے لیئے ناشپاتی اور شہد بہترین ٹانک ہے کیونکہ یہ دونوں جلد کو ڈی ہائیڈریٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں اور ان کے ساتھ بادام کا استعمال آپ کی جلد کو نرم ملائم بنانے کا کام کرتا ہے۔

اجزاء:
ایک چمچ شہد
ایک چمچ کچلی ہوئی ناشپاتی
ایک چمچ پسے ہوئے بادام
ایک چمچ بادام کا تیل

لگانے کا طریقہ:
کچلے ہوئے ناشپاتی، بادام، شہد اور بادام کے تیل کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے اور گردن پر لگائیں اور بیس منٹ بعد خشک ہونے پر گرم پانی سے دھو لیں۔

5: بے رونق اور بے جان جلد کے لیئے شہد ماسک:


اجزاء:
ایک چمچ ہلدی
ایک چمچ دہی
ایک چمچ لیموں کا رس
ایک چمچ شہد

لگانے کا طریقہ:
ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر لگالیں اور خشک ہونے پر گرم پانی سے دھو لیں۔ اس ماسک کو ہر ہفتے جلد پر لگائیں اس سے داغ دھبے، نشانات، جلی ہوئی رنگت اور سن ٹین کنٹرول میں آجائے گی۔

Homemade Honey Face Mask

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Homemade Honey Face Mask and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Honey Face Mask to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   7302 Views   |   05 Aug 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

گھر بیٹھے جلد کو خوبصورت اور حسین بنانا چاہتی ہیں تو شہد سے بنے یہ فیس ماسک لگائیں اور پائیں چمکدار چہرہ

گھر بیٹھے جلد کو خوبصورت اور حسین بنانا چاہتی ہیں تو شہد سے بنے یہ فیس ماسک لگائیں اور پائیں چمکدار چہرہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر بیٹھے جلد کو خوبصورت اور حسین بنانا چاہتی ہیں تو شہد سے بنے یہ فیس ماسک لگائیں اور پائیں چمکدار چہرہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔