عورت گانا گاتے ہوئے ہنسنے لگی.. ازیکا ڈینئیل کے ساتھ موہٹہ پیلس میں کیا ہوا تھا؟ رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ

"ہم پی ای سی ایچ ایس میں رہتے تھے وہاں کہ گھروں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہاں سایہ ہے. ایک بار بھائی گھر کے کتوں کو ٹہلانے لے گیا تو اچانک ایک گھر کے سامنے سے گزرتے ہوئے عورت کے گنگنانے کی آواز آنے لگی جبکہ بھائی اور کتے دونوں کے پاؤں جامد ہوگئے. واپس آ کر بھائی نے گھر میں بتایا تو میں بھی ضد کر کے سب سے چھپ کر بھائی کے ساتھ چلی گئی. اس ویران اور اجڑے ہوئے گھر کے سامنے سے ایک بار پھر گانا گانے کی آواز آنے لگی اور کچھ دیر بعد ایک عورتزور زور سے ہنسنے لگی. ہم خوفزدہ ہوگئے اور بہت مشکل سے گھر واپس پہنچے"

یہ لرزا دینے والا واقعہ معروف اداکارہ ازیکا ڈینئیل نے اذلان شاہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے سنایا. ازیکا نے بتایا کہ ان کے ساتھ کئی خوفناک واقعات پیش آ چکے ہیں.

کراچی کی مشہور ترین عمارت موہٹہ پیلس کے بارے میں ازیکا نے بتایا کہ ایک بار وہ وہاں شوٹنگ کے لئے گئیں تو ایک اجڑے ہوئے درخت سے ان پر پتھر برسائے گئے جس سے سارا عملہ خوفزدہ ہوگیا اور انھیں وہاں سے بھاگنا پڑا.

اسی طرح پری فلم کی شوٹنگ جو ایوبیہ میں کی جارہی تھی وہاں رہنے کے درمیان پورے دو ہفتے تک جب وہ سونے لگتی تھیں تو کوئی غیر مرئی مخلوق ان کے پاؤں پکڑ لیتی تھی جس سے وہ شروع میں ڈر جاتی تھیں لیکن بعد میں انھیں عادت ہوگئی.

ازلان شاہ نے بتایا کہ ان کے ساتھ بھی پی ای سی ایچ ایس میں خوفناک واقعہ پیش آچکا ہے. جب وہ دوست کے گھر میں تھے وہاں اچانک بنا کپڑوں کے مکمل سیاہ مخلوق سامنے آگئی اور کچھ دیر میں غائب ہوگئی. بعد میں پتا چلا کہ اوپر والی منزل پوری طرح کسی مخلوق کے زیر اثر ہے اور اسے بند کردیا گیا ہے.

Azeeka Daniel Shared Horror Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Azeeka Daniel Shared Horror Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Azeeka Daniel Shared Horror Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2501 Views   |   21 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

عورت گانا گاتے ہوئے ہنسنے لگی.. ازیکا ڈینئیل کے ساتھ موہٹہ پیلس میں کیا ہوا تھا؟ رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ

عورت گانا گاتے ہوئے ہنسنے لگی.. ازیکا ڈینئیل کے ساتھ موہٹہ پیلس میں کیا ہوا تھا؟ رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عورت گانا گاتے ہوئے ہنسنے لگی.. ازیکا ڈینئیل کے ساتھ موہٹہ پیلس میں کیا ہوا تھا؟ رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔