پیاز سے بنائیں کھانسی کا سیرپ جو دے کھانسی سے نجات اور گلے کی خراش میں آرام

موسم تبدیل ہو رہا ہے گرمی کا اختتام اور سردی کا آغاز ہونے کو ہے ایسے میں ٹھنڈ لگنا، کھانسی، نزلہ، زکام، گلا خراب بچوں سے بڑوں تک ہر کسی کا ہو جاتا ہے جوکہ بہت عام سی بات ہے۔ اور کھانسی اگر کسی کو ہو جائے تو وہ فوراً نہیں جاتی بلکہ کئی ہفتوں بعد ہی جا رہی ہوتی ہے۔ یوں ہم کھانسی کو ختم کرنے کے لیے کئی قسم کے کڑوے اور میٹھے شربت استعمال کرلیتے ہیں لیکن کھانسی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی۔
آج ہم آپ کو کھانسی کا علاج کچن میں استعمال ہونے والے ان دو اجزاء سے بتائیں گے جو کہ آپ جو نہ صرف جلد فائدہ دیں گے بلکہ سردی کے دیگر اثرات سے جسم کو محفوظ کرنے میں بھی کارآمد ہوگا۔

ٹپ:
ایک پیاز کو باریک کاٹ لیں اور اس کو ایک بھگونے میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اس کے ساتھ ہی اس میں اتنا شہد ڈالیں کہ پیاز بھگونے میں نیچے بیٹھ جائے۔
اب اس کو بیس منٹ تک پکائیں۔
اب اس مکسچر میں سے پیاز کو چھان کر الگ کرلیں۔
اور شہد کو کسی شیشے کے جار میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔
لیجیئے پیاز اور شہد کا زبردست سا کھانسی سیرپ اب گھر ہی میں تیار ہے جب بھی کھانسی ہو آدھا چمچ لے لیں۔

پیاز سے کیا ہوگا؟
پیاز چونکہ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامیٹری ہے یہ اپنے تیز خواص کی بدولت آپ کو کھانسی اور گلے کی خراش کو کنٹرول کرنے میں مکمل مدد فراہم کرے گی۔

Homemade Cough Syrup

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Homemade Cough Syrup and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Cough Syrup to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6812 Views   |   12 Oct 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

پیاز سے بنائیں کھانسی کا سیرپ جو دے کھانسی سے نجات اور گلے کی خراش میں آرام

پیاز سے بنائیں کھانسی کا سیرپ جو دے کھانسی سے نجات اور گلے کی خراش میں آرام ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیاز سے بنائیں کھانسی کا سیرپ جو دے کھانسی سے نجات اور گلے کی خراش میں آرام سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔