بلڈ پریشر ہائی ہونے سے جان بھی جا سکتی ہے ! فوری جسم کے ان حصوں کا مساج کریں اور بلڈ پریشر کو نارمل بنائیں

ہائی بلڈ پریشر کو ایک چھپا دشمن قرار دیا جاتا ہے یہ بہت ساری دیگر بیماریوں کا سبب بھی ہوتا ہے اس بیماری کے مریض تاعمر پرہیز کے ساتھ ساتھ دواؤں کا استعمال بھی کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود کسی بھی وقت یہ ایک دم ہائی ہو سکتا ہے جو کہ انسانی جان کے لیۓ خظرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔ جس کا اندازہ فوری طور پر ہونے والے سر درد اور چکر آنے سے لگایا جا سکتا ہے آج ہم آپ کو جسم کے کچھ پریشر پوائنٹ کے مساج کے طریقے بتائيں گے جن کو آزما کر بلڈ پریشر کو نہ صرف کم کیا جا سکتا ہے بلکہ اس کو کنٹرول بھی کیا جا سکتا ہے-

ایل وی 3 کا مساج

یہ پوائنٹ پیر کی بڑی انگلی اور دوسری انگلی کے درمیان موجود ہوتا ہے جس کو لیور 3 بھی کہا جاتا ہے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اس جگہ کا مساج اہم کردار ادا کرتا ہے اس پوائنٹ کو ایک منٹ تک دبا کررکھیں اور اس کے بعد ہلکے ہاتھوں سے ان جگہ پر پانچ منٹ تک مساج کریں اس سے نہ صرف بلڈ پریشر کم ہو گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ماہواری کے دنوں میں ہونے والے درد میں اور جسم کے مختلف حصوں میں ہونے والے دردوں میں بھی کمی واقع ہو گی -

ایل آئی 4

یہ مقام انسان کے ہاتھ کے انگوٹھے اور دوسری انگلی کے درمیان میں واقع ہے اس کو چھوٹی آنت کا مقام بھی کہتے ہیں اس جگہ کو دبانے سے اور اس جگہ پر مساج کرنے سے ایک جانب تو بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ انسان کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور گلے میں ہونے والے شدید درد سے بھی افاقہ ملتا ہے-

پی سی 6

یہ پوائنٹ بازو کے اندر کی جانب ہوتا ہے اور یہ پوائنٹ دل سے جڑا ہوتا ہے ہاتھ سے تین انگلی کے فاصلے پر بازو پر اندر کی جانب یہ پریشر پوائنٹ موجود ہوتا ہے جہاں کا مساج دوران خون کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے اس کے علاوہ سر درد اور نظام ہاضم میں ہونے والی کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں بھی اس جگہ کے مساج سے افاقہ ہوتا ہے -

جی بی 20

یہ سر کے پچھلی جانب ریڑھ کی ہڈی کے دونوں جانب موجود ہوتا ہے اس پریشر پوائنٹ کا تعلق انسان کے پتے سے ہوتا ہے اس پریشر پوائنٹ کو ایکٹو کرنے کے لیۓ ان دونوں جگہوں کو ایک منٹ تک دبانا ہوتا ہے اس کو دباتے ہوۓ ہاتھوں کے دباؤ کو ہلکا رکھیں اس سے بلڈ پریشر کے بڑھنے کے نتیجے میں ہونے والے سر درد سے افاقہ ہوتا ہے اور بینائی بھی بہتر ہوتی ہے-

جی وی 20

یہ پوائنٹ سر کے بالکل درمیان میں واقع ہوتا ہے اور اس کا تعلق انسان کے اعصاب سے ہوتا ہے اس جگہ کو ایک منٹ تک دبانے کی صورت میں دماغ کو اور اعصاب کو آرام ملتا ہے جس سے بلڈ پریشر قدرتی طور پر کم ہوتا ہے-

یاد رہے !

یہ مساج اسی وقت فائدہ دے سکتے ہیں جب کہ دوا کا استعمال بھی ساتھ میں کیا جاۓ صرف ان مساج کے طریقوں سے عارضی طور پر تو بلڈ پریشر کو کم کیا جا سکتا ہے لیکن یہ مستقل حل نہیں ہے اس وجہ سے دوا کے ساتھ ساتھ ان کا استعمال کیا جاۓ

High Bp Ki Alamat Aur Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like High Bp Ki Alamat Aur Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for High Bp Ki Alamat Aur Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3652 Views   |   08 Feb 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بلڈ پریشر ہائی ہونے سے جان بھی جا سکتی ہے ! فوری جسم کے ان حصوں کا مساج کریں اور بلڈ پریشر کو نارمل بنائیں

بلڈ پریشر ہائی ہونے سے جان بھی جا سکتی ہے ! فوری جسم کے ان حصوں کا مساج کریں اور بلڈ پریشر کو نارمل بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بلڈ پریشر ہائی ہونے سے جان بھی جا سکتی ہے ! فوری جسم کے ان حصوں کا مساج کریں اور بلڈ پریشر کو نارمل بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔