مونگ کی دال سے چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کس طرح کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے آسان ترین نسخے

مونگ کی دال آسانی سے ہضم ہونے والی لوگوں کی پسندیدہ دالوں میں سے ایک ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ سبز دال آپ کی جلد کی صحت کے لئے اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی کس قدر فائدے مند ہے۔
یہ کس طرح آپ کی جلد کے مختلف مسائل کو حل کر سکتی ہے اور اسے کس طرح خوبصورتی میں اضافے کے لئے استعمال کرنا ہے یہ کے فوڈز آپ کو بتائے گا تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں تاکہ آپ بھی کر سکیں اس دال کا حیرت انگیز استعمال۔

مونگ کی دال سے خوبصورتی میں اضافہ

مونگ کی دال آپ کو گرمیوں کے موسم میں بےداغ اور نکھری جلد دے سکتی ہے یہ چہرے سے اضافی چکنائی کو دور کرتی ہے اور مردہ خلیات سے پاک کرتی ہے۔

چمکدار اور نرم جلد

مونگ کی دال آپ کے چہرے کی جلد سے مردہ خلیات کی تہہ کو دور کر سکتی ہے جس سے آپ کو چمکدار اور نرم و ملائم جلد حاصل ہو سکتی ہے یہ آپ کی جلد کو وٹامن اے اور وٹامن سی فراہم کر کے اس کی ساخت کو بہتر بنا سکتی ہے، اس کے لئے مونگ کی تھوڑی سی دال کو رات بھر کے لئے پانی میں بھگو دیں صبح اسے باریک پیس کر پیسٹ تیار کر لیں اب اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ بادام کا تیل شامل کریں اب اس پیسٹ کو 15 سے 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں اور پھر سادہ پانی سے دھو لیں۔

جلد کو ہائیڈریٹ کرے

مونگ کی دال وٹامن سے بھرپور ہوتی ہے اور اس میں انزائمز موجود ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو تروتازہ اور ہائیڈریٹ رکھتے ہیں یہ خشک جلد کے مسائل کا بھی خاتمہ کر سکتی ہے، اس مقصد کے لئے مونگ کی دو چمچ دال کر رات بھر دودھ میں بھگو کر رکھیں صبح اسے باریک پیس کر اس کا پیسٹ بنا کر 15 سے 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال۔

غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کرے

مونگ کی دال حیرت انگیز طور پر جلد سے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کرتی ہے خاص طور پر اسے خواتین اپر لِپ اور تھوڑی کے بالوں کے خاتمے کے لئے استعمال کر سکتی ہیں، اس کے لئے مونگ کی دال کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح اسے پیس لیں پھر اس میں کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر، صندل پاؤڈر اور تھوڑا سا دودھ شامل کریں اور 20 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں پھر آہستہ آہستہ اسکرب کریں اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

Moong Daal Se Gher Zaroori Baal Khatam Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Moong Daal Se Gher Zaroori Baal Khatam Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moong Daal Se Gher Zaroori Baal Khatam Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4445 Views   |   09 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مونگ کی دال سے چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کس طرح کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے آسان ترین نسخے

مونگ کی دال سے چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کس طرح کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے آسان ترین نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مونگ کی دال سے چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کس طرح کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے آسان ترین نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔