کینسر میں بھی ساتھ نہیں چھوڑا۔۔ حنا خان اور راکی جیسوال نے شادی کر لی! اداکارہ نے تصویریں شیئر کر دی

Hina Khan Got Married With Her Boyfriend Rocky Jaiswal

حنا خان اور راکی جیسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شوبز کی مشہور اور ہر دل عزیز اداکارہ حناخان، جنہوں نے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، بگ باس اور خطروں کے کھلاڑی جیسے سپر ہٹ شوز سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، آج ایک نئی زندگی کے سفر پر روانہ ہو گئی ہیں۔

حنا نے اپنے دیرینہ ساتھی راکی جیسوال سے نکاح کر لیا ہے۔ 13 سال کے اس خوبصورت رشتے نے آج محبت، وفا اور بھروسے کی مثال قائم کر دی۔ راکی نہ صرف حنا کے ہمسفر رہے، بلکہ ان کے مشکل وقت، یعنی بریسٹ کینسر کے سفر میں بھی ان کا سہارا بنے رہے۔

آج دونوں نے ایک سِول نکاح کے ذریعے اپنی محبت کو قانونی اور روحانی طور پر ہمیشہ کے لیے جوڑ دیا۔ شادی کی تصاویر حنا نے خود اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر مداح خوشی سے نہال ہو گئے۔

حنا نے دل کو چھو لینے والے الفاظ میں لکھا؛

"دو الگ دنیاؤں سے نکل کر، ہم نے ایک نئی کائنات بسائی۔ فرق مِٹ گئے، دل ایک ہو گئے، اور ایک ایسا بندھن وجود میں آیا جو عمروں تک قائم رہے گا۔ ہم ایک دوسرے کا گھر، روشنی اور امید ہیں۔ آج ہم نے اپنی محبت کو قانون اور دعا سے باندھ لیا ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔"

مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور دعاؤں کا تانتا بندھ چکا ہے۔ حنا اور راکی کی یہ نئی شروعات ان کے لیے خوشیوں بھرا سفر ثابت ہو—آمین۔

Hina Khan Got Married With Her Boyfriend Rocky Jaiswal

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hina Khan Got Married With Her Boyfriend Rocky Jaiswal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hina Khan Got Married With Her Boyfriend Rocky Jaiswal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   4279 Views   |   04 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 June 2025)

کینسر میں بھی ساتھ نہیں چھوڑا۔۔ حنا خان اور راکی جیسوال نے شادی کر لی! اداکارہ نے تصویریں شیئر کر دی

کینسر میں بھی ساتھ نہیں چھوڑا۔۔ حنا خان اور راکی جیسوال نے شادی کر لی! اداکارہ نے تصویریں شیئر کر دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینسر میں بھی ساتھ نہیں چھوڑا۔۔ حنا خان اور راکی جیسوال نے شادی کر لی! اداکارہ نے تصویریں شیئر کر دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔