دونوں بہنیں نوکری کر کے گھر چلاتی تھیں کیونکہ پیسے نہیں تھے.. والد کی موت کیسے ہوئی؟ شعیب ملک بتاتے رو پڑے

"گھر چلانے کے پیسے نہیں تھے میں چھوٹا تھا. اس وقت میری دونوں بہنوں نے نوکریاں کر کے گھر چلایا. میں یہ کہتا ہوں کہ اگر میری بہنیں نہ ہوتیں تو آج میں کامیاب کرکٹر نہ ہوتا. جو بھی ہوں ان کی وجہ سے ہوں"

یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا جنھوں نے فخر عالم کے شو میں شرکت کے دوران بتایا کہ کس طرح ان کی بہنوں نے ان کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ ایک سپورٹس مین بنیں جبکہ ان کی بہنیں چاہتی ہیں کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔ لیکن بہنوں نے ہی انھیں سپورٹ بھی کیا. شعیب ملک نے بتایا کہ وہ کھیل کا سامان اسکول کے بیگ میں چھپا کر لے جایا کرتے تھے اور ان کے والد اسکول والوں سے کہتے تھے آج شعیب کو دیر ہوجائے گی.

والد کی موت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک روپڑے اور انھوں نے بتایا کہ ان کے والد ان کے کرکٹ کے لیے بہت پرجوش تھے۔ جب بھارت کی ٹیم پاکستان آئی تو والد بہت بیمار تھے اور وہ فیصل آباد میں ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے۔ اسی وقت اسے اپنی بہنوں کا فون آیا۔ جب وہ گھر پہنچے تو ان کے والد نے مسکرانے کی کوشش کی اور انھیں واپس جا کر میچ کھیلنے کو کہا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا اس ٹیسٹ سے محروم ہو. اس طرح ان کا اپنے بیٹے اور کھیل سے لگاؤ اور محبت تھی۔ تب شعیب نے ان کو کہا کہ آپ میرے لئے زیادہ اہم ہیں لیکن وہ والد کی عیادت کے بعد واپس آئے تو انھیں دوبارہ گھر بھیج دیا گیا جہاں پہنچ کر انھیں والد کی موت کی اطلاع ملی.

Shoaib Malik Talking About His Early Life And Fathers Death

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shoaib Malik Talking About His Early Life And Fathers Death and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shoaib Malik Talking About His Early Life And Fathers Death to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2797 Views   |   20 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دونوں بہنیں نوکری کر کے گھر چلاتی تھیں کیونکہ پیسے نہیں تھے.. والد کی موت کیسے ہوئی؟ شعیب ملک بتاتے رو پڑے

دونوں بہنیں نوکری کر کے گھر چلاتی تھیں کیونکہ پیسے نہیں تھے.. والد کی موت کیسے ہوئی؟ شعیب ملک بتاتے رو پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دونوں بہنیں نوکری کر کے گھر چلاتی تھیں کیونکہ پیسے نہیں تھے.. والد کی موت کیسے ہوئی؟ شعیب ملک بتاتے رو پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔