مہنگے شیمپو لگانے سے بھی بال گرنا بند نہیں ہو رہے تو ریٹھے کے بیجوں سے گھر بیٹھے شیمپو بنائیں اور بالوں کو مضبوط بنائیں

خواتین کی خوبصورتی کے لیۓ جہاں اچھی جلد کی اہمیت ہوتی ہے وہیں پر اس کے ساتھ ساتھ خوبصورت بال بھی بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور ان کا گھنا پن اور صحت مند ہونا کسی بھی عورت کے حسن کو چار چاند لگا دیتا ہے مگر آج کل کے دور میں مہنگے شیمپو اور کنڈشنر کے باوجود بھی اکثر خواتین بالوں کی بے رونقی کا شکار ہو جاتی ہیں.

بالوں کی خوبصورتی کے لیۓ اندرونی صحت کی اہمیت

بال ہمارے جسم کا ایک حصہ ہیں اور ان کا صحت مند ہونا اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب کہ جسم اندرونی طور پر صحت مند ہو لہذا یہ ضروری ہے کہ متوازن غذا کا خیال سب سے زیادہ رکھا جاۓ.

جسم میں وٹامن، پروٹین اور معدنیات کی مناسب مقدار اور کیلشیم کی فراہمی نہ صرف جلد کو چمکدار اور صحت مند بناتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بالون کی صحت کے لیۓ بھی اہمیت کا باعث ہوتی ہے.

اس کے ساتھ ساتھ مہنگے اور کیمیکل بھرے شیمپو بھی بالوں کو خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں اس وجہ سے آج ہم آپ کو سستا اور کیمیکل سے پاک ریٹھے کے شیمپو گھر پر ہی بنانے کا آسان طریقہ بتائيں گے جو یقینا آپ کے لیۓمفید ثابت ہو گا.

ریٹھے سے گھر بیٹھے شیمپو بنانے کا طریقہ:

ریٹھے کا شیمپو بنانے کے لیۓ آٹھ سے دس دانے ریٹھے ، آملہ اور سکاکائی لے لیں یہ تمام اشیا کسی بھی پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائيں گی اس کے بعد ان کو دو گلاس پانی میں ڈبو دیں اور پکنے کے لیۓ رکھ دیں کم از کم تیس سے چالی‎س منٹ تک پکائیں مگر آنچ دھیمی رکھنی ہے اور اگر پانی سوکھنے لگے تو اس میں مذید پانی شامل کر سکتے ہیں یاد رکھیں جس برتن میں اس کو پکایا جاۓ گا اس کا رنگ خراب ہو سکتا ہے اس وجہ سے کسی ایسے برتن کا انتخاب کریں جو پرانا ہو

اس کے بعد رات بھر اس آمیزے کو بھیگا ہوا چھوڑ دیں اور صبح چھان لیں آپ کا کیمیکل سے پاک بہترین شیمپو تیار ہے اس کو روزانہ استعمال کرین اور فرق دیکھیں یاد رہے اس شیمپو میں عام شیمپو کی طرح جھاگ نہیں بنے گی مگر اس کے فوائد کسی بھی طرح کم نہیں ہوں گے

ریٹھے کے شیمپو کے استعمال کے فوائد:

ریٹھے کا شیمپو بالوں کے لیۓ کس طرح سے مفید ثابت ہوسکتا ہے اس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے
1: باہوں کو گرنے سے روکتا ہے اور ان کو مضبوط بناتا ہے
2: خشکی سکری کا خاتمہ کرتا ہے
3: سر میں خشکی کے سبب ہونے والی خارش کو روکتا ہے
4: اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل ہوتا ہے اس وجہ سے سر میں دانوں کو نکلنے سے روکتا ہے
5: بالوں کی چمک دمک بڑھاتا ہے اور اس کی قدرتی چمک کو برقرار رکھتا ہے
6: وقت سے قبل بالوں کے سفید ہونے کےعمل کو روکتا ہے اور قدرتی رنگ کو برقرار رکھتا ہے
امید ہے کہ آپ اس نسخے پر نہ صرف خود عمل کریں گی بلکہ دوسروں کو بھی تجویز کریں گی

Girtay Balon Ke Shampp

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Girtay Balon Ke Shampp and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Girtay Balon Ke Shampp to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1973 Views   |   25 Sep 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

مہنگے شیمپو لگانے سے بھی بال گرنا بند نہیں ہو رہے تو ریٹھے کے بیجوں سے گھر بیٹھے شیمپو بنائیں اور بالوں کو مضبوط بنائیں

مہنگے شیمپو لگانے سے بھی بال گرنا بند نہیں ہو رہے تو ریٹھے کے بیجوں سے گھر بیٹھے شیمپو بنائیں اور بالوں کو مضبوط بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگے شیمپو لگانے سے بھی بال گرنا بند نہیں ہو رہے تو ریٹھے کے بیجوں سے گھر بیٹھے شیمپو بنائیں اور بالوں کو مضبوط بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔