کیا آپ شاہ زیرہ کے بارے میں جانتے ہیں، یہ کون سا زیرہ ہے اور اس کے استعمال سے آپ کیا کیا فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟

شاہی پکوانوں مثلاً پلاؤ، بریانی وغیرہ میں استعمال ہونے والا شاہ زیرہ ہر گھر میں موجود نہیں ہوتا کیونکہ یہ مہنگا ہوتا ہے اسی لئے لوگ اس کو ذرا احتیاط سے استعمال کرتے ہیں اس کوکالا زیرہ یا شاہ زیرہ بھی کہا جاتا ہے۔ زیرہ خشک بیج ہوتے ہیں۔ یہ تین رنگوں میں پایا جاتا ہے سفید، کالا اور ایمبر (سنہری)۔ ان میں سے سنہری رنگ کا بیج سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ کالا زیرہ، باقی کے زیرہ سے مختلف ہوتا ہے حالانکہ اس کی شکل میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ زیرہ جہاں کھانے پکانے کے لیے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اس کے بےشمار فوائد ہیں۔ یہ خوشبودار مصالحہ طبی خصوصیات سے مالامال ہے۔ آئیے اس کے فائدے جانتے ہیں۔

شاہ زیرے کے فوائد:

جلدی بیماریوں سے نجات دلاکر جلد کو خوبصورت اور جوان بنائے:

زیرہ میں کیونکہ وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے جو کہ جلد ، ناخن اور بالوں کے لئے مفید ہے۔ اس سے جلد کی ہر قسم کی بیماری سے نجات ملتی ہے زیرہ کے استعمال سے انفیکشن اور فنگل انفیکشن سے بھی نجات ملتی ہے۔ یہ نہ صرف چہرے پر ہونے والے کسی بھی قسم کے ایکنی، ایگزیما اور دھبوں سے نجات دیتا ہے بلکہ زیرہ میں شامل فائبرجلد کی صفائی بھی کردیتا ہے۔، زیرے میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل صلاحیت کی وجہ سے جلد خوبصورت، فریش اور جوان نظر آتی ہے۔

جلد کی الرجی و خارش:

جسم پر ہونے والی کسی بھی قسم کی الرجی یا خارش کی صورت میں زیرے کو پانی میں ملا کر اُبال لیں اور ٹھنڈا ہونے پراس پانی سے غسل کریں۔ ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوے میں ہونے والی جلن اور گرمی کے خاتمے کے لیے ایک چائے کا چمچ زیرہ چار لیٹر پانی میں اُبال لیں اورٹھنڈا کرکے پئیں۔

چہرے کی خوبصورتی کے لئے زیرے کا فیس ماسک :

چہرے کی جلد کو چمکدار اور خوبصورت بنانے کے لیے زیرہ کافیس پیک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے لیے ہلدی اک چمچ اور زیرہ پاؤڈر تین چمچے کو شہد اور پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں اور خشک ہونے تک چہرے پر اپلائی کریں اورپھردھولیں۔ اس ماسک سے آپ کی اسکن ہموار اور چمکدار ہوجائے گی۔ اگر آپ کو چہرے پر سَن بَرن یا ایکنی کی شکایت ہے تو اس کے لیے خالص دہی کو زیرہ پاؤڈر میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں، خشک ہونے کے بعد دھولیں اور دھونے کے بعد چہرے پر موئسچرائزر کا استعمال کریں۔

بالوں کی نگہداشت:

سیاہ زیرہ میں سو سے زیادہ نیوٹرینٹس اور پروٹینز پائے جاتے ہیں،اس لیے کالے زیرہ کاپاؤڈر کسی بھی بہترین تیل کے ساتھ ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اوراچھی طرح مسا ج کریں۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال اپنے کھانوں میں مستقل رکھیں۔ یا اگر آپ کے بال تیزی سے گررہے ہیں اور پتلے یا باریک ہورہے ہیں تو ایسی صورت میں سیاہ زیرہ پاؤڈر اور زیتون کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں یہ تیل غسل کرنے کے بعد لگایا جانا چاہیے۔ ہفتہ میں تین بار اس تیل کا استعما ل بہت جلد آپ کے بالوں کا گرنا روک دے گا۔

لمبے اورگھنے بال:

لمبے، گھنے اور چمکدار بال یقیناً خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے لیے کالا زیرہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ کو4/3 کپ پانی میں دس منٹ تک اُبال لیں ٹھنڈ اہونے پراسے چھان لیں اب اس پانی میں انڈے کی زردی کو اچھی طرح سے مکس کرلیں اگر آپ چاہیں تو اس میں زیتون کا تیل بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس مکسچر سے بالوں میں مساج کریں اورآدھے سے ایک گھنٹہ تک بالوں میں لگا رہنے دیں پھر دھولیں، بہترین نتائج کے لیے یہ عمل ہر ہفتہ کرسکتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریض بھی فائدہ اٹھائیں:

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے سیاہ زیرہ کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے اس سے شوگر لیول کم رکھنے میں مدد ملتی ہے یعنی یہ خون میں شوگرلیول کے معیار کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی لئے کسی نہ کسی شکل میں اگر ذیابیطس کے مریض اس کا استعمال کریں تو اچھا ہے۔

خون کی کمی:

سیاہ زیرہ میں کیونکہ آئرن بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے انیمیا یعنی خون کی کمی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ خون میں ہیموگلوبن کی مقدار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسم میں آکسیجن کے خلیات کی عمر کو بڑھاتا ہے زیرہ کا استعمال ہر طرح سے انسانی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

زیرہ سیاہ کے مزید فوائد:

یہ ضعف معدہ، آنتوں کے مروڑ، حیض کی تکلیف، بھوک کم لگنا، گلے کی سوجن اورپھیپھڑوں کے امراض کا علاج ہے، یہ ماں کے دودھ میں اضافہ کرتا ہے، اسے خاص طور پر بچوں کے پیٹ میں درد کی دوا کا درجہ بھی حاصل ہے۔ یہ بچوں کے پیٹ سے کیڑے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Shah Zeera Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shah Zeera Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shah Zeera Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4231 Views   |   26 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

کیا آپ شاہ زیرہ کے بارے میں جانتے ہیں، یہ کون سا زیرہ ہے اور اس کے استعمال سے آپ کیا کیا فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ شاہ زیرہ کے بارے میں جانتے ہیں، یہ کون سا زیرہ ہے اور اس کے استعمال سے آپ کیا کیا فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ شاہ زیرہ کے بارے میں جانتے ہیں، یہ کون سا زیرہ ہے اور اس کے استعمال سے آپ کیا کیا فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔