Gohar Rasheeds Beautiful Thoughts And Lessons About Marriage
"میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش یہ تھی کہ میرا نکاح مکہ مکرمہ میں ہو۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کبریٰ کی دل کی خواہش بھی یہی تھی۔ اُس وقت ہم دونوں کے درمیان کوئی رشتہ یا محبت نہیں تھی، یہ بس ہماری اپنی ذاتی دعائیں تھیں۔ جب قسمت نے ہمیں ایک ساتھ باندھ دیا تو یہ فطری بات تھی کہ نکاح مکہ میں ہی ہونا تھا۔"
اداکار گوہر رشید نے اپنی شادی کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ ان کی اور کبریٰ خان کی دوستی آہستہ آہستہ ایک مضبوط محبت میں بدل گئی۔ ان کے بقول وہ لمحہ کب آیا جب دوستی نے محبت کا روپ دھار لیا، یہ وہ آج بھی نہیں جانتے۔ شاید دل کے کسی کونے میں ابتدا سے ہی کبریٰ کے لیے کشش موجود تھی، لیکن چونکہ وہ دوست تھیں، اس لیے کبھی اس زاویے سے نہیں سوچا۔ جب دل کا فیصلہ ہوگیا تو پھر یہ رشتہ پیچھے مڑنے والا نہ تھا۔ وہ مانتے ہیں کہ دوستی کی بنیاد پر قائم ہونے والی شادی سب سے بڑی خوش نصیبی ہے۔
گفتگو کے دوران گوہر رشید نے مداحوں کو ایک سبق آموز نصیحت بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کرنے سے پہلے دنیاوی خواہشات پوری کرلینی چاہئیں کیونکہ شادی ایک روحانی اور ذمہ داریوں بھرا رشتہ ہے۔ انہوں نے والدین کو خاص طور پر کہا کہ وہ اپنے بیٹوں کو اس رشتے کی ذمہ داریوں اور اہمیت سے ضرور آگاہ کریں۔
اپنی شریکِ حیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گوہر رشید نے کہا کہ عورت کو خوش کرنے کے لیے تحائف اور پھول دینا بے شک خوبصورت عمل ہے، لیکن اصل خوشی اسے یہ احساس دلانے میں ہے کہ وہ محفوظ ہے۔ ایک عورت کو ایسا اعتماد اور تحفظ دینا چاہیے کہ وہ کھل کر بول سکے، ہنس سکے اور اپنی خواہشات کا اظہار کرسکے بغیر کسی خوف یا جھجک کے۔
گوہر نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ وہ کبریٰ سے پہلے محبت کرنے والے تھے۔ ابتدا میں کبریٰ نے انکار کردیا تھا لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری۔ ان کی ثابت قدمی نے بالآخر کبریٰ کا دل جیت لیا۔ آج گوہر رشید کے نزدیک کبریٰ خان ان کی زندگی کی سب سے قیمتی نعمت ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Gohar Rasheeds Beautiful Thoughts And Lessons About Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gohar Rasheeds Beautiful Thoughts And Lessons About Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.