شرٹ استری کرنا اور لنچ دینا بھول جاتی تھی.. ایشا دیول کی طلاق کی وہ معمولی وجوہات جس نے کئی ہنستے بستے گھر اجاڑ دیے

بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے فلم انڈسٹری میں قدم تو رکھا لیکن خاطرخواہ کامیابی نہ سمیٹ پانے کی وجہ سے جلد ہی فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا اور شادی کر لی. البتہ ازدواجی زندگی کے 12 خوشگوار سال گزارنے کے بعد ان کی شادی کا انجام بھی طلاق پر ہوا.

گزشتہ دنوں ایشا اور بھرت تکھتانی سے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تو میڈیا نے وجہ جاننے کی کوشش کی. اگرچہ ایشا دیول نے اس حوالے سے اس وقت تو کوئی بات نہیں کی البتہ 2020 میں ان کی لکھی گئی کتاب "اماں میا، اسٹوریز، ایڈوائس اینڈ ریسیپیز فرام ون مدر ٹو این ادر"، میں انھوں نے اپنی ناخوشگوار ازدواجی زندگی اور شوہر کے رویے کا ذکر کیا.

ایشا نے لکھا کہ "دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد میرے شوہر بھرت کو لگتا ہے میں انھیں نظر انداز کرنے لگی ہوں. میں انہیں زیادہ توجہ نہیں دے پارہی کیونکہ میرا زیادہ وقت رادھیا کے پلے اسکول اور میرایا کو دودھ پلانے میں گزر جاتا ہے. میں کتاب لکھنے کے ساتھ پروڈکشن میٹنگز بھی کیا کرتی تھی، جس پر شوہر شکایت کرنے لگے، مجھے بھی اپنی کوتاہی کا احساس تھا اور مجھے یاد ہے کہ وہ ٹوتھ برش مانگتے یا انکی شرٹ استری کرنا بھول جاتی اور جب دفتر جاتے تو یہ چیک نہیں کرتی کہ انہیں کیا لنچ دیا گیا ہے"

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہپیےوہ ممکنہ وجوہات ہوسکتی ہیں جنھوں نے آگے کا کر طلاق کا رخ اختیار کر لیا. اگرچہ شادی شدہ جوڑوں میں ایسے مسائل پیش آتے ہیں لیکن ان کا حل کسی نفسیاتی ماہر یا گھر کے بڑوں کے زریعے تلاش کیا جاسکتا ہے.

Esha Deol Divorce Reasons

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Esha Deol Divorce Reasons and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Esha Deol Divorce Reasons to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1926 Views   |   09 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

شرٹ استری کرنا اور لنچ دینا بھول جاتی تھی.. ایشا دیول کی طلاق کی وہ معمولی وجوہات جس نے کئی ہنستے بستے گھر اجاڑ دیے

شرٹ استری کرنا اور لنچ دینا بھول جاتی تھی.. ایشا دیول کی طلاق کی وہ معمولی وجوہات جس نے کئی ہنستے بستے گھر اجاڑ دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شرٹ استری کرنا اور لنچ دینا بھول جاتی تھی.. ایشا دیول کی طلاق کی وہ معمولی وجوہات جس نے کئی ہنستے بستے گھر اجاڑ دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔