اپنی بوڑھی ماں کے پیر دھو کر پانی پیتا ہوں ۔۔ خوش قسمت ماں کا بیٹا، جو اپنی والدہ کی تکالیف کو برداشت نہیں کر پاتا

ماں ایک ایسی ہستی ہے جو کہ ہر اولاد کو عزیز ہوتی ہے، لیکن ایک بیٹا ایسا بھی ہے جو کہ اپنی ماں کے پیروں کو دھو کر پیتا ہے۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے نادر ویسے تو مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، مڈل کلاس فیملی جو کہ کئی مشکلات سے گزر رہی ہوتی ہے مگر نادر نے اپنے گھر کو اور اپنی جنت کو بھی خوب سنبھالا ہوا ہے۔ نادر کو پتہ ہے کہ اپنی جنت یعنی اپنی ماں کی کس طرح خدمت کرنی ہے

نادر اپنی والدہ کے پاؤں دھوتے ہیں اور جس پانی سے پاؤں دھوتے ہیں اسے پی جاتے ہیں۔ دراصل نادر کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں لوگ اپنی ماں کا خیال نہیں رکھتے، حالانکہ جنت میں جانے کا ایک راستہ یہ بھی ہے۔

نادر گزشتہ 12 سال سے اپنی والدہ کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ وہ والدہ کے پیروں کو روازنہ اپنے ہاتھوں سے دھوتے ہیں۔ نادر کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کر کے سکون ملتا ہے۔ نادر کہتے ہیں کہ ماں ہمیں نو ماہ اٹھا کر رکھتی ہے اسی لیے اس کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے۔ آج کے دور میں ماں باپ کی نافرمانی بہت ہے۔

والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹا بہت فرمانبردار ہے میری بہت خدمت کرتا ہے، گزشتہ 12 سالوں سے میرے پاؤں دھو رہا ہے، میں منع کرتی ہوں کہ پانی نہ پیو مگر بیٹا نہیں مانتا۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2369 Views   |   28 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اپنی بوڑھی ماں کے پیر دھو کر پانی پیتا ہوں ۔۔ خوش قسمت ماں کا بیٹا، جو اپنی والدہ کی تکالیف کو برداشت نہیں کر پاتا and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اپنی بوڑھی ماں کے پیر دھو کر پانی پیتا ہوں ۔۔ خوش قسمت ماں کا بیٹا، جو اپنی والدہ کی تکالیف کو برداشت نہیں کر پاتا) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.