اب بنائیں باورچی خانے میں کام کو آسان جانیں چند ایسی ٹپس جن کو اپنا کر آپ بھی کر سکیں گی اپنا ہر کام آسانی سے بِنا وقت ضائع کئے

خواتین اور اکثر مرد بھی باورچی خانے میں کام کرنے میں کئی گھنٹے لگا دیتے ہیں اور منٹوں میں ہونے والے کام کے لئے اتنی محنت کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی طاقت اور وقت دونوں ہی ضائع ہوتے ہیں لیکن اب ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔
کیونکہ آج کے فوڈز آپ کے لئے لایا ہے باورچی خانے میں آپ کے کام کو آسان کرنے والی چند ایسی ٹپس جن کو اپنا کر آپ بھی اپنے کئی کام آسانی سے کر سکیں گے وہ بھی وقت ضائع کئے بِنا۔

ایسی کچن ٹپس جو بنائیں آپ کا کام آسان

آلو

آلو کو اُبالتے وقت ان کو دھو کر پانی میں ڈالیں اور اس پانی میں ایک چٹکی نمک بھی شامل کر دیں ایسا کرنے سےآلو کا چھِلکا اُبلنے کے بعد آسانی سے اُتر جائے گا۔

کھانے میں اجزاء

کوئی بھی کھانا بناتے وقت اگر آپ اس ترتیب سے ہانڈی میں اجزاء شامل کریں جو ہم آپ کو بتا رہے ہیں تو کھانا ذائقے دار اور جلدی تیار ہوگا، پہلے تیل، پھر ادرک لہسن پھر پیاز، اب کھڑا گرم مصالحہ اس کے بعد ٹماٹر یا دہی اور آخر میں ہلدی، نمک، لال مرچ اور دیگر مصالحے شامل کریں اس طرح کھانا تیار ہونے میں وقت کم لگے گا اور ذائقہ لاجواب ہوگا۔

مٹر

اگر آپ چاہتے ہیں کہ مٹر بناتگے وقت اس کا ہرا رنگ کم نہ ہو اور رنگ تازے مٹر کی طرح برقرار رہے تو مٹر کو اُبالنے سے پہلے پانی میں ایک چائے کا چمچ چینی شامل کر دیں، اس کا رنگ برقرار رہے گا۔

دالیں

دالیں بناتے وقت جب انہیں اُبالیں تو اس میں ایک چائے کا چمچ تیل شامل تو یہ زیادہ گلنے اور پھیلنے سے بچ جاتی ہیں اس طرح ان کی شکل اور زائقہ خراب نہیں ہوتا۔

جلنے سے بچائیں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کھیر، دلیہ یا دودھ والی کوئی اور چیز لگے نہ اور جلے نہ تو اس کے لئے موٹے تلے والے برتن میں ان چیزوں کو پکائیں اور ایسا کوئی برتن برتن نہیں ہے تو پتیلی کے نیچے توا رکھ کر پکائیں تو یہ لگنے اور جلنے سے بچ جائے گا۔

چپکنے سے بچائیں

اگر آپ نوڈلز یا پاستہ بنا رہی ہیں تو اس کو اُبالتے وقت اس میں ایک چائے کا چمچ تیل ملا کر اسے اُبالیں اور جب یہ اُبل جائے تو اس کو ٹھنڈے پانی کے نیچے سے گزار کر پھر اس سے پانی چھان کر الگ کر لیں یہ آپس میں چپکیں گے نہیں۔

Easy Cooking Tips In Urdu

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Easy Cooking Tips In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Easy Cooking Tips In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2971 Views   |   28 Jun 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اب بنائیں باورچی خانے میں کام کو آسان جانیں چند ایسی ٹپس جن کو اپنا کر آپ بھی کر سکیں گی اپنا ہر کام آسانی سے بِنا وقت ضائع کئے

اب بنائیں باورچی خانے میں کام کو آسان جانیں چند ایسی ٹپس جن کو اپنا کر آپ بھی کر سکیں گی اپنا ہر کام آسانی سے بِنا وقت ضائع کئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب بنائیں باورچی خانے میں کام کو آسان جانیں چند ایسی ٹپس جن کو اپنا کر آپ بھی کر سکیں گی اپنا ہر کام آسانی سے بِنا وقت ضائع کئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔