راہا بہت شرارتی ہے اور۔۔ عالیہ بھٹ کس ذہنی بیماری کا شکار ہیں؟ انٹرویو میں نئے انکشافات کردیے

“راہا بہت شرارتی ہے، باتونی ہے، اپنی ہی باتوں پر شرماتی ہے وہ خود میں خوش رہتی ہے اور یہی اسکی یونیک عادت ہے۔ یہ میرا بنیادی چیلنج رہا ہے کہ میں پرسنل اور پروفیشنل لائف میں توازن کیسے قائم کروں؟ جسے میں کسی نہ کسی طرح مینٹین کر لیتی ہوں لیکن کبھی کبھار ایسا کرنا مشکل بھی ہوجاتا ہے“

یہ کہنا ہے حال ہی میں معروف فیشن میگزین ‘ایلور‘ کو انٹرویو دینے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کا جنھوں نے اپنی بیٹی اور نجی زندگی کے متعلق بھی کئی انکشافات کیے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ‘اس کی مثال کچھ یوں ہے کہ راہا کی ذمہ داریوں کی بدولت ‘می ٹائم‘ نہ ملنے کی وجہ سے میں نے پچھلے دو مہینوں سے اپنی تھراپی کا سیشن نہیں کروایا جس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے شوٹنگ اور گھر کے معاملات دیکھنے کے باعث بلکل بھی وقت نہیں مل پارہا ہے کہ میں خود پر بھی تھوڑی توجہ دوں‘۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے عالیہ کا مزید کا کہنا تھا کہ ‘ورکنگ ویمن ہوکر چھوٹے بچے کو سنبھالنا ایک ٹاسک ہے جو کبھی کبھار بہت زیادہ مشکل ہوجاتا ہے لیکن جب آپ چیزیں مینیج کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہوتو ایک طرح سے بہت خوش بھی ہوتے ہو جوکہ بہت ضروری ہے‘

اپنی صحت کے حوالے سے عالیہ نے انکشاف کیا کہ میں اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) میں مبتلا ہوں اور اسی وجہ سے، میں میک اپ سیٹ پر 45 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتی۔ چونکہ میں اپنی بیماری کی وجہ سے میک اپ سیٹ پر زیادہ وقت نہیں گزار سکتی تو تقریبات میں سادہ رہنے کو ترجیح دیتی ہوں۔ اسی بیماری کی وجہ سے، میں اپنا ہر کام جلدی کرتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ میرے ساتھ کام کرنے والے لوگ بھی کسی بھی کام میں زیادہ وقت نہ لگائیں۔

عالیہ نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ میری میک اپ آرٹسٹ نے شادی کے روز مجھے تیار کرنے کے لیے دو گھنٹے مانگے تھے اور باقاعدہ مجھ سے درخواست کی تھی لیکن میں نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ میں تمہیں ایک گھنٹے کا وقت بھی نہیں دے سکتی، میں سادہ میک اپ چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں مبتلا افراد ضرورت سے زیادہ سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں، توجہ دینے میں دشواری اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر کام سرانجام دیتے ہیں۔

Alia Bhatt Interview About Personal Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Alia Bhatt Interview About Personal Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alia Bhatt Interview About Personal Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1370 Views   |   21 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

راہا بہت شرارتی ہے اور۔۔ عالیہ بھٹ کس ذہنی بیماری کا شکار ہیں؟ انٹرویو میں نئے انکشافات کردیے

راہا بہت شرارتی ہے اور۔۔ عالیہ بھٹ کس ذہنی بیماری کا شکار ہیں؟ انٹرویو میں نئے انکشافات کردیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ راہا بہت شرارتی ہے اور۔۔ عالیہ بھٹ کس ذہنی بیماری کا شکار ہیں؟ انٹرویو میں نئے انکشافات کردیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔