اکثر اوقات لوگ کام کے دوران چیونگم چباتے نظر آتے ہیں، عموما یہ دماگ کو مصروف رکھنے اور بوجھ میں کمی کی علامت قرار دی جاتی ہے۔ اس سے پر یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مسوڑوں کے لئے بیحد نقصان دہ ہے۔ پر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ایک بہت فائدے مند چیز ہے، جسے کھا کر آپ بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں۔ ماہرین سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ چیونگم دانتوں، مسوڑھوں اور پیٹ کی کئی بیماریوں کے لیے مفید ہے،
فلوسنگ کا متبادل
یقیناً چیونگم چبانا برش کرنے کا متبادل ہر گز نہیں ہوسکتا، مگر یہ اضافی مددگار ضرور ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چیونگم چبانا فلوسنگ کے طور پر فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
سانسوں کی تازگی
چیونگم منہ میں آنے والی بدبو سے نجات میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چیونگم چبانے کا عمل سانسوں کو تازگی اور زبان کو خوشگوار کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چیونگم میں پائی جانے والی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں، جو کھانا کھانے کے بعد منہ میں پھنس جانے والے ذرات کو نکالنے میں مددگار ہوتی ہیں۔ اگر چیونگم شوگر فری ہے تو اس کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے کیویٹی والے دانتوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔
توجہ مرکوز کرنے میں مددگار
چیونگم چبانے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ ذہن کو ایک ہی کام پر مرکوز کر دیتی ہے، جس سے اس کام میں کامیابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ ہم نے ایک تحقیق کے مطابق چیونگم چبانے سے انسان کو بہتر توجہ دینے میں مدد ملتی ہے۔
دباو میں کمی کا باعث
اگر آپ کسی بھی قسم کے دباوکا شکار ہیں تو چیونگم استعمال کریں۔ چیونگم چبانے سے ہر طرح کے دباﺅ سے فوراً نجات مل سکتی ہے
زیادہ کھانے کی عادت میں کمی
ہم نے یہ نہیں کہہ سکتے کہ چیونگم کھانے سے زیادہ کھانے کی بری عادت کو مکمل کنٹرول کیا جاسکتا ہے، مگر یہ اس میں کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ چیونگم زور زور سے چبانے سے تھوک کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور یہ عمل پیٹ میں موجود تیزابیت کو متحرک کردیتا ہے۔ اس طرح دماغ کنفیوڑ ہو جاتا ہے اور بھوک کم محسوس ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
نظام انہضام میں بہتری
چونگم کو چبانے سے نظام انہضام مزید بہتر ہوجاتا ہے۔ اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ چبانے کے عمل سے جب تھوک بننے کا عمل تیز ہوتا ہےتو پیٹ کے اندر تیزابیت کو خاص سطح پر رکھتا ہے، جس سے ہضم کرنے کا عمل بہتر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانے کے بعد چیونگم چبانے سے دانتوں کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔
سگریٹ نوشی چھڑوانے میں مددگار
چیونگم چبانے سے سگریٹ کی شدید طلب میں بہت حد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔ یہ سگریٹ کی طلب کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے مکمل طور پر چھوڑ دینے کے عزم کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔
لہذا اگر آ پ ان پریشانیوں سے چجٹکارا چاہتے ہیں تو چیونگم چبانا اپنی عادت بنائیں۔
Chewing gum has lots of benefits. KFoods.com is explaining top 7 health advantages of chewing bubble gums.
Chewing gums is a confectionary item for kids and all of us must have eaten it in our childhood. Those days, we ate it but for joy and fun. Some elders also take pleasure in eating bubble gums as they like the juice it leaves. Or sometimes to freshen the mouth and breathes.
Hardly, anyone of us may know about how beneficial chewing a bubble gum is.
It has many many benefits such as chewing gums is good for face, good for gums, removes particles from teeth, freshens breath etc.
But there are lot of more benefits from which, 7 are being discussed here. Read and chew gums to attain the particular benefit you need the most.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chewing Bubble Gum Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chewing Bubble Gum Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.