ہمالین نمک کے فوائداور استعمال کے طریقے

ہمالین نمک صدیوں سے مروج ہے اگرچہ محققین اسکی سائنسی شفاء یابی کی صلاحیتوں کو اب ثابت کررہے ہیں لیکن اسمیں کو ئی شبہ نہیں کہ یہ صحت افزاء ہے ۔ہمالین نمک عام نمک سے بہترہے یہ بغیر کسی ملاوٹ کے نمک کی کانوں سے نکالا جاتاہے۔ہمالین نمک کا انتخاب آپکی مجموعی صحت اور بہبود کے لئے نفع بخش ثابت ہوسکتاہے ۔

ہمالین نمک کے فوائد
پھیپھڑوں اور ناک کے حصوں کو ڈی ٹاکسیفائی کرکے جلد کو صاف کرکے الرجیز کی علامات کو کم کرتاہے ۔
جسم کو ڈیٹاکسیفائی کرتاہے اور پی ایچ کی سطح کو توازن میں رکھتاہے۔
جسم میں نمی اور الیکٹرولائٹ کے توازن کو بہتر بناتاہے۔
عمل انہضام میں سہولت فراہم کرتاہے،وزن میں کمی کرتاہے۔
اسمیں موجود کیلشیئم ہڈیوں ، دانتوں اور پٹھوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بڑھتی عمر کے اثرات کو قابو رکھتاہے،پٹھو ں کے درد سے نجات دلاتاہے۔
خون میں شوگر کے لیول کومتوازن رکھتاہے۔
ہارمون میں توازن اوربلڈپریشر کنٹرول کرتاہے ۔
تھائی رائڈ اور گردوں کے غدود کے نظام کو سپورٹ کرتاہے اور گردے اورجگرکے فعل کو بہتر بناتاہے۔
یہ قدرتی دافع بدبو ہے۔ دمہ اور دیگر امراض سے بچاتاہے۔
آنتوں کے اندر کھانے کے اجزا کو جذب کرنے کی صلاحیت کوبہتر بناتاہے۔
اگر اعتدال پسندی سے استعمال کیاجائے تو ہمالین نمک کے کو ئی منفی اثرات نہیں ہیں اور یہ پیٹ،گردے اور دیگر اندرونی اعضاء کو نقصان نہیں پہنچاتاجو پروسیسڈ نمک پہنچاسکتاہے۔

ہمالین نمک کے استعمال کے طریقے
روزمرہ نہانے کے پانی میں ہمالین نمک ملاکر نہانے سے جلد کے مختلف مسائل حل ہوسکتے ہیں جنمیں جلد کی مختلف بیماریاں،کیڑے کے کاٹنے،زخم اورچھالے،جلد کی جلن، امراضِ نسواں کے مسائل(خاص طور پر بعد از ولادت)،جوڑوں کا درد اور اضافی اپھارہ وغیرہ شامل ہیں۔بہترین نتائج کے لئے سونے سے تیس منٹ قبل آپ پانی میں نمک اچھی طرح حل کرکے باتھ لیں۔

اس نمک کا اسکرب نہ صرف آپکے جسم کو موثر طریقے سے صابن کی طرح صاف کرے گا بلکہ آپکی جلد کو موئسچرائز بھی کرے گا۔ایک کپ ہمالین نمک ،آدھا کپ ناریل کاخالص تیل، اور چند قطرے آپ کا کوئی بھی پسندیدہ تیل ، ملا کر شیشے کی بوتل میں رکھ لیں اور جلد کو گیلا کرکے سرکولر موشن میں لگائیں اسطرح لمف کے بہاؤ کو فروغ ملے گا، بعد میں بغیر صابن کے شاور لے لیں۔

کیل مہاسوں سے نجات کے لئے آپ ہمالین نمک سے ٹونر بنائیں ، آدھاکپ صاف پانی، دو چائے کے چمچ ہمالین نمک، اور دو چائے کے چمچ سیپ کا سرکہ ملاکر شیشے کی بوتل میں بھر کر رکھ لیں بہترین نتائج کے لئے صبح اور رات کے وقت کاٹن بال کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔

دو گلاس پانی میں ایک چمچ نمک شامل کرکے حل کرلیں اور اس سے اپنی ناک کو صاف کریں آپکی بند ناک بغیر کسی دواکے قدرتی طور پر کھل جائے گی۔

ہمالین نمک کے لیمپ اب بآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہیں اس لیمپ میں آپکے گھر کو زہریلے مادوں سے صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

یہ نیند کے معیار کو بہتر بنانے، ذہن کو صاف رکھنے،اور یہاں تک کہ کشیدگی کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

کان کے انفیکشن کے لئے کان کے قطرے،متلی اور موشن ، پیروں کی صفائی اور پیروں کی انگلیوں کے فنگس سے نجات کے لئے،گلے کی خراش اور نزلہ زکام سے غرارے کے ذریعے، گردے اور پتھری سے صحت کے لئے ،ایک اینٹی بیکٹیریل صابن کے طورپر استعمال ہو سکتا ہے۔

Himalian Salt Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Himalian Salt Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Himalian Salt Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5073 Views   |   09 Nov 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہمالین نمک کے فوائداور استعمال کے طریقے

ہمالین نمک کے فوائداور استعمال کے طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہمالین نمک کے فوائداور استعمال کے طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔