بغیر پانی اور بجلی کے روتے ہوئے سوچتی تھی کہ ۔۔ شوبز میں آنے سے پہلے حریم فاروق کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

ہر کامیاب انسان کی کامیابی کے پیچھے ایک جدوجہد ہوتی ہے جسے صرف وہی شخص جانتا ہے جو اس سے گزرا ہو، کیونکہ عام طور پر لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ سامنے والے کو سب کچھ تھالی میں سجا ہوا ملا ہو۔ مگر در حقیقت ایسا نہیں ہوتا اور یہی حریم فاروق کی کہانی ہے۔

حریم فاروق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے اور آج بہت سے مداح انہیں ٹی وی پر دیکھنا اور ان کی زندگی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں حریم فاروق نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کرئیر کے ابتدائی دنوں میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا۔

حریم بتاتی ہیں کہ وہ بہت اچھی فیلمی سے تعلق رکھتی ہیں اور انہیں کبھی کسی چیز کی کمی نہیں ہوئی، یہاں تک کہ پاکستان میں پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ان کے والدین انہیں باہر ملک اعلیٰ تعلیم کیلیئے بھیجنا چاہتے تھے۔ لیکن حریم چونکہ اداکارہ بننا چاہتی تھیں، اسلیئے انہوں نے اپنے والد سے اس بارے میں بات کی۔

حریم کا کہنا تھا کہ، معلوم نہیں اس وقت میرے دماغ میں کیا خیال آیا کہ میں نے اپنے والد سے کہا کہ میں بغیر آپ کی مدد اور پیسوں کے خود اپنا مقام بنانا چاہتی ہوں، اور اسی سوچ کے ساتھ میں کراچی آگئی اور یہاں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔

کراچی آنے بعد مشکلات کا دور شروع ہوا، میں یہاں کسی کو نہیں جانتی تھی اور نہ ہی انڈسٹری میں کوئی تعلقات تھے۔ کافی سالوں تک میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہی جہاں نہ بجلی تھی اور نہ ہی پانی صحیح سے آتا تھا۔ اللّٰہ اللّٰہ کر کے مجھے کام ملنا شروع ہوا۔۔ گھر میں پانی کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے میں نے چھپ کر سیٹ پر شاور بھی لیا اور اس بات کو سب سے راز رکھا۔

حریم نے پرانے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ، ایک بار گرمیوں میں باہر سورج اپنے پورے آب و تاب سے گرمی برسا رہا تھا اور ایسے میں میرے گھر میں نہ لائٹ آرہی تھی اور نہ ہی پانی، کہ میں نہا کر گرمی کی شدت کو کچھ کم کرسکوں۔ اس وقت مجھے بہت رونا آیا اور میں نے سوچا کہ اتنا سب ہونے کے بعد میں یہ تکلیف کیوں برداشت کر رہی ہوں۔

مگر پھر میں نے سوچا کہ مشکل وقت میں ہی انسان سیکھتا اور نکھرتا ہے، اور آج جب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ میرے اللّٰہ نے مجھے کبھی ہمت ہارنے نہیں دی اور وہ مشکل وقت ہی تھا جس نے مجھے کامیاب بنایا۔

Hareem Farooq Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hareem Farooq Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hareem Farooq Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   5971 Views   |   03 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2024)

بغیر پانی اور بجلی کے روتے ہوئے سوچتی تھی کہ ۔۔ شوبز میں آنے سے پہلے حریم فاروق کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

بغیر پانی اور بجلی کے روتے ہوئے سوچتی تھی کہ ۔۔ شوبز میں آنے سے پہلے حریم فاروق کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بغیر پانی اور بجلی کے روتے ہوئے سوچتی تھی کہ ۔۔ شوبز میں آنے سے پہلے حریم فاروق کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔