جسم پر نیل پڑنا کیا معمولی بات ہے؟ اکثر لوگوں کو جلدی یا پھر بنا چوٹ کے جسم پر نیل کیوں پڑ جاتے ہیں؟

جلد پر پڑنے والے نیل کے نشان عام طور پر چوٹ لگنے یا پھر جسم میں آکسیجن کی وجہ سے ہوتے ہیں، لیکن کچھ لوگوں کے جسم پر بغیر کسی چوٹ کے نیل پڑ جاتے ہیں اور وہ اسے نظر انداز کردیتے ہیں کیونکہ زیادہ تر صورتوں میں یہ بے ضرر ہوتے ہیں اور تکلیف نہیں دیتے اور دیر تک آپ کے جسم پر موجود رہتے ہیں۔

جسم پر نیل پڑنے کی وجہ کیا ہوتی ہے اس بارے میں ہم آج آپ کو بتائیں گے-

جسم پر اچانک سے نیل پڑنے کی وجہ خون کی شریانوں کا پھٹ جانا ہے۔ جب جسم کے اندر موجود خون کی شریانے پھٹ جاتی ہیں تو ان میں موجود خون بہنے لگتا ہے اور یہ نیل کی شکل میں جسم پر نمودار ہوجاتا ہے۔ اسکے علاوہ

ادویات کا استعمال:

بعض اوقات دل کے مریضوں کو ڈاکٹر خون پتلا کرنے والی ادویات کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ان ادویات کے زیادہ استعمال سے جلد پر نیل پڑنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے- اور معمولی سے دباؤ کے نتیجے میں بھی جسم پر نیل کے نشانات نمودار ہو جاتے ہیں-

وٹامن کی کمی:

وٹامن سی اور ڈی کی کمی کی وجہ سے بھی جسم پر نیل پڑ سکتے ہیں اور ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے جو کہ ان اسباب کے بارے میں جان سکے گا- جن کی وجہ سے جسم میں ان وٹامن کی کمی واقع ہو رہی ہے-

عورتوں کو مردوں کے مقابلے میں جلدی نیل پڑتا ہے:

اس بات میں کسی بھی قسم کے شبہ کی گنجائش نہیں ہے کہ عورتوں کی جلد مردوں کے مقابلے میں زیادہ نازک ہوتی ہے- اس لیے جلد کے نیچے موجود خون کی باریک نالیاں ذرا سے بھی دباؤ سے پھٹ جاتی ہیں اور جس کے سبب مردوں کے مقابلے میں عورتوں کی جلد پر نیل کا نشان جلدی پڑ جاتا ہے-

نیل کم کرنے کا طریقہ:

نیل کو کم کرنے کے لئے برف کی ٹکور کی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ اگر کسی پرانی چوٹ کی وجہ سے نیل کا نشان ہے تو گرم ٹکور کریں یا پھر مرہم لگا کر اس جگہ کو باندھنے سے بھی نیل کا نشان کم ہونے لگتا ہے۔ وٹامن کی کمی کی وجہ سے نیل ہو تو وٹامن سی کی سپلیمینٹ لینے سے بھی نیل کا نشان جاتا رہتا ہے۔ البتہ اگر نیل کا نشان بڑھنا شروع ہوجائے تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

Jism Mein Neel Parne Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jism Mein Neel Parne Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jism Mein Neel Parne Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2788 Views   |   28 Nov 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

جسم پر نیل پڑنا کیا معمولی بات ہے؟ اکثر لوگوں کو جلدی یا پھر بنا چوٹ کے جسم پر نیل کیوں پڑ جاتے ہیں؟

جسم پر نیل پڑنا کیا معمولی بات ہے؟ اکثر لوگوں کو جلدی یا پھر بنا چوٹ کے جسم پر نیل کیوں پڑ جاتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم پر نیل پڑنا کیا معمولی بات ہے؟ اکثر لوگوں کو جلدی یا پھر بنا چوٹ کے جسم پر نیل کیوں پڑ جاتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔