پاکستان میں بیشتر ایسے اسپتال موجود ہیں جہاں غیر تجربہ کار ڈاکٹرز اپنی غفلت کی وجہ سے مریضوں کا نقصان کر دیتے ہیں۔ ایسے واقعات آئے روز جنم لے رہے ہیں۔
ایبٹ آباد میں بھی ایک ایسا ہی دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک ننھا بچہ ڈاکٹروں کی نا تجربہ کاری اور غفلت کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ حویلیاں کے نواحی گاؤں بٹالہ میں پیش آیا جہاں کم سن بچہ ارشمان والد اسد خان سکنہ حویلیاں سلطان پور چنار اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے انتقال کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے اسدخان کے معصوم بیٹے ارشمان کا ایبٹ آباد کے نجی اسپتال چنار اسپتال میں تالو کا آپریشن ہوا، کچھ دن رکھنے کے بعد بچے کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، پھر گھر پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد ہی بچے کی طبعیت بگڑ گئی پھر اسے فوری طور پر حویلیاں کی ایک نجی اسپتال پہنچایا گیا تو جانبر نہ ہوسکا۔
بچے کے لواحقین کے مطابق چنار ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی غفلت سے ہمارا بچہ موت کے منہ میں چلا گیا ہم اسپتال انتظامیہ کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائیں گے جنھوں جلد باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے بچے کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جس کی وجہ سے اس کی آکسیجن کم ہوئی اور معصوم بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
واقعے پر سوشل میڈیا صارفین افسوس کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hamara Bacha Ham Se Bichar Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamara Bacha Ham Se Bichar Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.