ہرا دھنیا کسی بھی سالن کے ذائقے کو بڑھا دیتا ہے۔ اس کی تازہ خوشبو سونگھ کر تو موڈ بھی فریش ہو جاتا ہے۔ اکثر لوگ تو اسے زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں تاکہ جب تیکھا کھانا کھائیں تو ہرے دھنیے کی ٹھنڈک بھی مل سکے۔ خواتین بھی اسے خرید کر فریج میں رکھ لیتی ہیں تاکہ بار بار خرید لانے کی پریشانہ نہ ہو اور جب ضرورت ہو سے تھوڑا سا توڑ کر کاٹا اور استعمال کرلیا۔
لیکن فریج میں رکھنے کی وجہ سے ہرا دھنیا خراب بھی ہو جاتا ہے۔ جب اسے پلاسٹک کی تھیلی میں نہ رکھیں یا اکثر گیلا ہرا دھنای رکھنے کی وجہ سے بھی یہ کالا پڑ جاتا ہے اور تازہ نہیں رہتا ہے۔ کچھ خواتین کاغذ کے شاپر میں ان کو رکھتی ہیں تا کہ خراب نہ ہو لیکن یہ خراب ہو ہی جاتا ہے۔
آج کے فوڈز میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ہرے دھنیے کو دوبارہ تازہ کرنے کا وہ طریقہ جو عموماً بازار والے بھی استعمال کرتے ہیں۔
ٹپ:
٭ ہرے دھنیے کو کسی پلیٹ پر پھیلا لیں۔ چھری کی مدد سے اس کی تمام جڑیں اور نیچے کی ڈنڈیوں کو کاٹ دیں۔
٭ اب ایک کھلے منہ کے جگ یا بڑے مگ میں ایک گلاس سادہ پانی ڈالیں، اس میں یہ ہرا دھنیا ڈال کر اس طرح رکھیں کہ اس کے کچھ پتے مگ یا جگ کے منہ سے باہر نکل رہے ہوں۔
٭ ایک سے 2 گھنٹے میں آپ دیکھیں گیں کہ یہ تازہ اور فریش ہونے لگے گا اس کا مرجھایا ہوا پن ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔اگر پھر بھی تازہ نہ لگے تو؟
اگر اس طریقے سے آپ کو 1 گھنٹے میں یہ تازہ نہ لگے تو 1 دن تک یونہی چھوڑ دیں، یہ خود بخود دوبارہ اگنے لگے گا اور آپ کو کھانے میں ذائقہ بالکل تازہ محسوس ہوگا۔