“ڈاکٹر صاحب نہ میرا ہات اوپر اٹھتا ہے نہ ہی میں کروٹ کے بل سوسکتا ہوں۔ اس کے علاوہ بازو میں شدید درد رہتا ہے۔ درد کم کرنے والی دواؤں سے بھی فرق نہیں پڑتا“
مریض کی تکلیف سن کر ڈاکٹر نے کچھ دیر معائنہ کیا اور بتایا کہ انھیں فروزن شولڈر کی تکلیف ہے جس کا علاج ممکن ہے۔ آپ نے اکثر بزرگوں کو اسی قسم کی شکایت کرتے سنا ہوگا کہ وہ ایک ہاتھ سے کوئی کام نہیں کرپاتے کیوں کہ ایک بازو کام ہی نہیں کرتا۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ فروزن شولڈر کیوں ہوتا ہے اور ڈاکٹر اس کے لئے کیا احتیاط اور علاج تجویز کرتے ہیں۔
فروزن شولڈر یعنی کندھوں کے منجمد ہونے کی کیفیت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب اوپری بازو (ہومرس)، کندھے کی بلیڈ (سکاپولا)، کالربون (ہانسلی) اور کندھے کے جوڑ کے ارد گرد ٹشو جنھیں کیپسول کہتے ہیں،میں کوئی مسئلہ پیدا ہو۔ کندھوں کا کیپسول موٹا ہوجاتا ہہے اور اسے حرکت دینا مشکل ہو جاتا ہے۔ جوڑکے ٹشو کے بینڈ بنتے جاتے ہیں اور جوڑوں کو چکنا رکھنے کے لیے ضروری سائینووئل فلوئیڈ نامی مائع کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ یہ چیزیں حرکت کو اور بھی محدود کرتی ہیں جس کی وجہ سے فروزن شولڈر کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔
وجوہات
٤٠ برس سے زائد عمر والے مرد اور خواتین کو فروزن شولڈر ہوسکتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ کندھوں پر گہری چوٹ لگنا، ذیابیطس اور کوئی دائمی مرض ہونا شامل ہیں۔
علاج کے لئے
فروزن شولڈر سے بچنے کے لئے احتیاط میں ذیابیطس کو کنٹرول رکھنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اس تکلیف کو کم کرنے کے لئے ڈاکٹر فزیوتھیراپی کرواتے ہیں جس میں بازو کو دھیرے دھیرے حرکت دی جاتی ہے۔
اسٹیرائڈز کا انجیکشن بھی لگایا جاتا ہے اور اس کے بعد فزیوتھیراپی کی جاتی ہے اس کے علاوہ مرض کی زیادہ سنگینی کی صورت میں مریض کو اینیستھیزیا کے ذریعے بیہوش کیا جاتا ہے اور اس کے بازو کو حرکت دی جاتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kandhy Ke Dard Ko Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kandhy Ke Dard Ko Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.