Alizeh Shah Expose Shazia Manzoor And Others
پاکستانی شوبز کی نڈر اور باہمت اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کو منظرِ عام پر لا کر تہلکہ مچا دیا ہے۔
علیزے نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں نہ صرف برائیڈل فیشن شو میں پیش آئے اپنے گرنے کے واقعے کی حقیقت بیان کی بلکہ کئی چھپے راز بھی کھول کر رکھ دیے۔
ان کا کہنا ہے، یہ سب حادثہ نہیں تھا، شازیہ منظور نے جان بوجھ کر بار بار مجھے پکڑا، جھٹکا دیا، اور آخر کار میں گر پڑی۔ یہ محض ایک غلطی نہیں، بلکہ ایک سوچی سمجھی حرکت تھی۔
اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ پہلا موقع نہیں، اس سے پہلے جنت مرزا کو بھی اسی انداز میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
علیزے نے براہ راست جگن کاظم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، یہ کہتے ہوئے کہ، انہوں نے اس سارے واقعے کا مذاق اڑایا، میرے گِرنے پر ہنسی، جیسے یہ کوئی مزاحیہ لمحہ ہو لیکن میرے لیے یہ شرمندگی، تکلیف اور صدمہ تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گی۔
جو بھی میرے ساتھ ہوگا، میں سب بتاؤں گی، بے نقاب کروں گی، چاہے کوئی کتنا ہی بڑا نام کیوں نہ ہو۔ اب بس بہت ہو چکا!
علیزے شاہ کی بہادری پر سوشل میڈیا صارفین خوب داد دے رہے ہیں، اور ان کی حمایت میں آواز بلند کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو نہیں، بغاوت ہے — ایک ایسا قدم جو شوبز کی دکھاوے کی دنیا کے اصل چہرے کو سب کے سامنے لا رہا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Alizeh Shah Expose Shazia Manzoor And Others and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alizeh Shah Expose Shazia Manzoor And Others to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.