بیوی سے کہا تھا چاند توڑ کر لاؤں گا اس لئے.. بیوی کو چاند پر پلاٹ کا تحفہ کتنے میں دیا؟ دلچسپ کہانی

شادی سے پہلے تو سب ہی مرد بیویوں کے لیے چاند ستارے توڑنے کے وعدے کرتے ہیں مگر بعد میں حقیقتوں سے پالا پڑتے ہی سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔ البتہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے سنجے نے اپنی بیوی سے کیا وعدہ سچ کر دکھایا۔ وہ تارے توڑ کر تو نہیں لائے لیکن بیگم کے لئے چاند پر پلاٹ ضرور خرید لیا ہے۔

بیوی کو خوش کرنے کے لیے اس کی سالگرہ پر دنیا بھر کے شوہر مختلف قسم کے سرپرائز اور تحائف دیتے ہیں لیکن حال ہی میں بھارت میں شوہر نے بیوی کو ایک ایسا تحفہ دیا جس نے اہلیہ کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنجے کی شادی اسی سال ہوئی ہے اار بیوی کی پہلی سالگرہ آتے ہی سنجے نے انھیں یادگار ترین تحفہ دیا۔ لوگ بیویوں کو پلاٹ کا تحفہ دیتے ہیں تو سنجے نے بیگم کو چاند پر پلاٹ کا تحفہ دیا۔

اس بارے میں سنجے نے بتایا کہ میں نے شادی سے پہلے مذاق میں ہی اپنی ہونے والی بیوی سے وعدہ کیا تھا کہ میں اس کے لیے چاند لے کر آؤں گا البتہ یہ تو ممکن نہیں تھا اس لیے میں نے سالگرہ پر اسے چاند پر پلاٹ تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا۔

سنجے کا کہنا تھا کہ اپنے دوست کی مدد سے انھوں نے لونا سوسائٹی انٹرنیشنل کے ذریعے چاند پر ایک ایکڑ کا پلاٹ 10 ہزار روپے میں خریدا۔ اس سارے عمل کو مکمل ہونے میں تقریباً ایک سال لگا۔

قارئین کو یہ بتاتے چلیں کہ چاند پر پلاٹ لینا عملی طور پر ممکن نہیں ہے، لیکن کئی ویب سائٹس چاند کے ٹکڑے بیچتی ہیں اور اسے خریدنے والے افراد کو 'اعزازی سرٹیفکیٹ' دیتی ہیں۔

Man Gifts Wife Piece Of Land On Moon

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Man Gifts Wife Piece Of Land On Moon and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Man Gifts Wife Piece Of Land On Moon to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1723 Views   |   09 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

بیوی سے کہا تھا چاند توڑ کر لاؤں گا اس لئے.. بیوی کو چاند پر پلاٹ کا تحفہ کتنے میں دیا؟ دلچسپ کہانی

بیوی سے کہا تھا چاند توڑ کر لاؤں گا اس لئے.. بیوی کو چاند پر پلاٹ کا تحفہ کتنے میں دیا؟ دلچسپ کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیوی سے کہا تھا چاند توڑ کر لاؤں گا اس لئے.. بیوی کو چاند پر پلاٹ کا تحفہ کتنے میں دیا؟ دلچسپ کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔