میرے بچپن کے دن کتنے اچھے تھے دن۔ سب ہی کو اپنے بچپن کے خوبصورت لمحات یاد آتے ہیں جن سے ہماری مختلف یادیں جڑی ہوتی ہیں۔ اُن حسین یادوں کو لوگ تصویروں میں قید کر لیتے ہیں جسے سالوں بعد جب دیکھتے ہیں تو واپس انہی یادوں کی مٹھاس میں گُھل جاتے ہیں۔
آج سوشل میڈیا کا دور ہے اور اکثر لوگوں کی بچپن کی تصاویر وہاں نظر آہی جاتی ہیں۔
شوبز شخصیات بھی اپنی بچپن کی تصاویر مداحوں کے ساتھ بہت شوق سے شئیر کرتی ہیں۔

'کے فوڈز' ایسے کئی بڑے ستاروں کی تصویریں آپ کے لیے اکثر لےکر حاضر ہوتی رہتی ہے اور اب ایک اور تصویر کے ساتھ آئی ہے۔
تو بتایئے اوپر موجود تصویر میں یہ بچہ کون ہے جو کولڈ ڈرنک پی رہا ہے؟
چلیں آپ کو معمولی اشارہ دیتے ہیں، یہ بچہ آج بھارت کا بڑا نام ہے۔ تو اب بتایئے اب آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ بچہ کونسا مشہور اداکار ہے؟
آپ کو مزید انتظار نہیں کرواتے اور بتاتے ہیں کہ یہ بچہ بڑے ہو کر آج کونسا بڑا نام بنا۔
یہ بچپن کی تصویر بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی ہے۔ شاہ رخ خان کے بارے میں یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ وہ ایک نام نہیں بلکہ اب ایک برانڈ بن چکے ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی سالانہ آمدنی 22 ملین ڈالر ہے۔ وہ فی ہندوستانی فلم 40 سے 50 کروڑ وصول کرتے ہیں۔